دسمبر میں پاکستان کو یہ نئی گاڑیاں مل رہی ہیں
پاکستان کی آٹوموٹو مارکیٹ میں اس وقت خوب ہلچل ہے کیونکہ کئی گاڑیاں یا تو لانچ ہو گئی ہیں یا دسمبر میں مارکیٹ میں آنے کے لیے تیار ہیں۔ نئی گاڑیوں میں SUVs اور سیڈانز دونوں شامل ہیں۔ پاکستان کی پہلی آٹو پالیسی (2016-2021) کے تحت لوکل مارکیٹ میں کئی نئے ادارے داخل ہوئے تھے۔ ان نئے اداروں کی وجہ سے مقامی صارفین کو پسند کرنے کے لیے بڑی رینج ملی ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم مختصراً آپ کو بتائیں گے کہ دسمبر میں کون سی گاڑیاں پاکستان میں آرہی ہیں۔
چنگان ایلسوِن
پہلی گاڑی چنگان ایلسوِن ہے؛ ایک سیڈان کار کہ جو 11 دسمبر 2020ء کو لانچ کی جائے گی۔ کمپنی شروع میں پاکستان میں CBUs لائے گی۔ خبروں کے مطابق یہ گاڑی 1480cc کا انجن رکھے گی جو 106hp اور 145Nm ٹارک پیدا کرے گا، اور 5-اسپیڈ DCT آٹو ٹرانسمیشن کے ساتھ آتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ گاڑی ہائٹ ایڈجسٹ ایبل ہیلوجن پروجیکٹر ہیڈلیمپس، پارکنگ سینسرز، پینورامک سن رُوف اور کروز کنٹرول رکھے گی۔ اس کے علاوہ سیڈان میں 2 ایئربیگز ہوں گے اور ایک 7-انچ ٹچ اسکرین بھی۔ اس کے علاوہ ایلسوِن کی متوقع قیمت تقریباً 25 لاکھ روپے ہوگی۔
پروٹون X70:
پروٹون X70 کی رُونمائی 9 دسمبر 2020ء کو ہوئی ہے، جبکہ اس کی ڈجیٹل لانچنگ 18 دسمبر کو ہوگی۔ یہ کومپیکٹ SUV ایک 1500cc ٹربوجارجڈ انجن کے ساتھ آتی ہے جو 177hp اور 255Nm ٹارک پیدا کرتا ہے اور 7-اسپیڈ آٹو DCT ٹرانسمیشن سے لیس ہے۔ کمپنی نے پاکستان میں صرف فرنٹ وِیل ڈرائیو (FWD) ویرینٹ لانچ کیا ہے، جس میں 5 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
ملائیشین گاڑی کی لوکل مینوفیکچرنگ اپریل 2021ء میں شروع ہوگی۔ کمپنی اس کی قیمت 18 دسمبر کو لانچ میں ظاہر کرے گی۔
گلوری 580 پرو:
یہ کومپیکٹ SUV 20 دسمبر کو لوکل مارکیٹ میں آئے گی۔ یہ گاڑی 1500cc ٹربو چارجڈ انجن کے ساتھ آتی ہے، جو CVT ٹرانسمیشن کے ساتھ 150hp اور 220Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ کمپنی ملک میں صرف FWD ویرینٹ لانچ کرے گی۔
اس کے علاوہ یہ LED فرنٹ ہیڈلائٹس، الیکٹرک+ہِیٹڈ سائیڈ ویو مررز، 360 ڈگری کیمرا اور 18-انچ الائے رمز کے ساتھ آتی ہے۔ یہ گاڑی 7 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش اور 9 انچ انفوٹینمنٹ اسکرین رکھتی ہے۔ اس گاڑی کی قیمت 44 لاکھ روپے ہوگی، جو کہ کراس اوور SUV سیگمنٹ میں سب سے کم ہے۔
کرولا کراس:
ٹویوٹا انڈس موٹرز (IMC) کی یہ SUV اِس مہینے کے چوتھے ہفتے میں اس کیٹیگری میں ایک نیا اضافہ ہوگی۔ IMC کے CEO کے مطابق کمپنی پاکستان میں CBU یونٹس لانچ کرے گی کیونکہ اس گاڑی کی دنیا میں بڑی مانگ ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ گاڑی 1798cc انجن رکھے گی، جو کہ 168hp اور 305Nm ٹارک پیدا کرے گی اور ڈائریکٹ شفٹ CVT ٹرانسمیشن سے لیس ہوگی۔
اس کے علاوہ ٹاپ آف دی لائن ویرینٹ میں LED ہیڈلیمپس اور DRLs، جبکہ لو-اینڈ ویرینٹس میں ہیلوجن لمیپس ہیں۔ کمپنی باڈی کے رنگ کے ڈور ہینڈلز، الیکٹرک+آٹو فولڈ سائیڈ ویو مررز اور شارک فِن انٹینا رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ 7 ایئربیگز، ہِل اسٹارٹنگ اسِسٹ سسٹم اور پیسنجر سِیٹ سینسر رکھے گی۔
اس کے علاوہ یہ دو ڈرائیونگ موڈز میں آئے گی، ایک اسپورٹس اور دوسرا ایکو۔ کمپنی کے مطابق کراس ویرینٹس کی قیمت 85 لاکھ روپے سے شروع ہوگی۔
کِیا کارنیوَل:
یہ ملٹی پرپز وہیکل (MPV) بھی اس مہینے پاکستان میں آ چکی ہے۔ کِیا لکی موٹرز کے مطابق یہ گاڑی 3.5L V6 انجن میں آتی ہے، جو 270hp اور 331Nm ٹارک پیدا کرتا ہے، اور 8-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن سے لیس ہے۔ کمپنی نے دو ویرینٹس GLS اور GLS+ لانچ کیے ہیں۔ یہ MPV انٹیگریٹڈ میموری سیٹس، پیڈل شفٹرز، ڈائل ٹائپ گیئر شفٹ، اسمارٹ کی انٹرینس اور پاور ٹَیل گیٹ رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ گاڑی اسمارٹ سلائیڈنگ ڈورز، ہِیٹڈ+وینٹیلیٹڈ سیٹس اور ٹُو-ٹون انٹیریئر رکھتی ہے۔
کمپنی نے وہیکل اسٹیبلٹی مینجمنٹ، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم، الیکٹرک پارکنگ بریک، پارک اسسٹ سینسرز اور ریئر-ویو کیمرا بھی انسٹال کر رکھے ہیں۔
کمپنی کے مطابق GLS ویرینٹ کی قیمت 87 لاکھ روپے ہے، جبکہ GLS+ کی قیمت 96 ملین ہے۔
MG HS:
دسمبر میں پاکستان میں جس گاڑی کا سب سے زیادہ انتظار ہے وہ MG HS ہے۔ کمپنی نے سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر ہائپ پیدا ہونے کے بعد کومپیکٹ SUV کی ڈلیوری شروع کر دی ہے۔ یہ گاڑی 7-اسپیڈ DCT آٹو ٹرانسمیشن کے ساتھ 1500cc ٹربوچارجڈ انجن میں آتی ہے، جو 160hp اور 250Nm ٹارک پیدا کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ یہ گاڑی ایڈاپٹِو کروز کنٹرول، 360 ڈگری کیمرا، ہِیٹڈ+الیکٹرانک فرنٹ سیٹس اور 5 لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش رکھتی ہے۔
اس کے علاوہ اس SUV میں 6 ایئربیگز، اینٹی-کولیژن سسٹم، لَین اسِسٹ سسٹم، پیڈل شفٹرز اور رَین سینسرز ہیں۔ اس SUV کی قیمت 55 لاکھ روپے ہے۔ اس وقت کمپنی صرف CBU یونٹس پیش کر رہی ہے، جبکہ اس کا دعویٰ ہے کہ جون-جولائی 2021ء میں اس کی لوکل پروڈکشن بھی شروع ہو جائے گی۔