پاکستان میں ووکس ویگن کراس اوورز 2023 میں لانچ ہوں گی

0 437

پریمئیر موٹرز لیمیٹڈ ابتدائی طور پر 2023 تک پاکستان میں پریمیم ووکس ویگن کراس اوورز لانچ کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ کمپنی اسی ٹائم فریم میں اسکوڈا SUVs بھی لانچ کرے گی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پریمئیر موٹرز لیمیٹڈ جرمن آٹو کمپنی واکس ویگن کی  CKDاسمبلی پارٹنر ہے۔

اس کے علاوہ پریمئیر موٹرز لیمیٹڈ نے AKD سکیورٹیز لیمیٹڈ کو اپنے فنانشل ایڈوائزر کے طور پر مقرر کیا ہے تاکہ وہ پاکستان میں اپنے  CKDاسمبلی پلانٹ پراجیکٹ کے مالی مسائل کی ذمہ داری سنبھال سکے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پریمئیر موٹرز لیمیٹڈ جولائی 2021 سے حب ، بلوچستان میں اپنے پروڈکشن پلانٹ کی تعمیر کر رہی ہے۔ تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور اس پلانٹ میں سالانہ 30000 گاڑیاں تیار کرنے کی گنجائش ہوگی۔ منصوبے پر 100 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔

علاوہ پریمئیر موٹرز لیمیٹڈ کا مختصر تعارف

پریمئیر موٹرز لیمیٹڈ اپنی مقامی کمپنی پریمیئر سسٹمز کے ذریعے مقامی آٹو انڈسٹری میں پہلے ہی اپنے قدم مضبوط کر چکی ہے۔ پریمیئر سسٹمز 2006 سے پاکستان میں Audi AG درآمد کرنے والا واحد مجاز ڈیلر ہے۔ یہ بنگلہ دیش اور سری لنکا میں بھی Audi گاڑیوں کا مجاز ڈیلر ہے۔

پاکستان میں ووکس ویگن گاڑیاں:

2018 میں ووکس ویگن AG اور پریمیئر موٹرز لمیٹڈ نے جرمنی کے شہر ہنوور میں کمرشل گاڑیوں کی تیاری کے حتمی قانونی معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت کمپنی نے نئی کاریں بنانے اور پاکستان میں اسمبلی یونٹ قائم کرنے کے لیے 135 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا عزم ظاہر کیا تھا۔

اس سے قبل رپورٹس میں تجویز کیا گیا تھا کہ جرمن کمپنی ووکس ویگن اپنا اماروک ٹرک اور ٹرانسپورٹر وین پاکستان میں تیار کرے گی۔ اماروک ٹرک کا مقابلہ ٹویوٹا ہائی لَکس اور آئسوزو ڈی میکس سے ہوگا۔ دریں اثنا، ٹرانسپورٹر کا مقابلہ ہیونڈائی گرینڈ سٹاریکس اور کِیا گرینڈ کارنیوال سے ہوگا۔

ووکس ویگن کے بورڈ آف مینجمنٹ ڈاکٹر جوزف بومرٹ نے اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے انہیں یقین دلایا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کمپنی کو تمام سہولیات ملیں گی اور اس کی مدد کی جائے گی۔

کیا آپ ووکس ویگن گاڑیوں کے بارے میں پرجوش ہیں؟ آپ کی کمپنی سے کیا توقعات ہیں؟ نیچے دئیے گئے کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

 

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.