پاکستان کی پہلی مقامی طور پر تیار شدہ ہائبرڈ کراس اوور آگئی

0 12,394

پاکستان کی پہلی مقامی طور پر تیار شدہ ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل ہیوال H6 کراس اوور آ چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہیوال گاڑیوں کے مقامی اسمبلرز سازگار انجینئرنگ نے ہمیں بتایا ہے کہ اس گاڑی کی لانچنگ بہت قریب ہے۔ ہمارے قابل اعتماد ذرائع نے ہمیں بتایا ہے کہ کمپنی آنے والے چند دنوں میں اپنی ڈیلرشپ پر نئی کراس اوور SUV کی نمائش شروع کر دے گی۔

یہ واقعی ایک مقامی کار کمپنی کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ اگر آپ کو یاد ہے تو سازگار انجینئرنگ نے گزشتہ ماہ مقامی طور پر تیار کی گئی ہیوال H6 کو لانچ کیا اور ایک دو ماہ کے اندر کمپنی پاکستان کی اپنی پہلی ہائبرڈ کار لانچ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ حیران کن طور پر سازگار نے مقامی مارکیٹ میں نئے آنے کے باوجود یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

ہیوال H6 HEV کی متوقع لانچ

ہمارے ذرائع اور کمپنی کے حکام نے ہمیں بتایا کہ لانچ آئندہ ماہ منعقد ہوگا، یعنی صرف دو ہفتے بعد۔ پاک ویلز بہت جلد کراس اوور SUV کا خصوصی فرسٹ لِک ریویو لے کر آئے گا۔

مزید برآں، ہم آپ کی گاڑی کی خصوصی تصاویر اور اس سیگمنٹ میں دیگر گاڑیوں کے ساتھ موازنہ بھی لائیں گے۔

مقامی طور پر تیار شدہ ہیوال H6

جیسا کہ ہم نے آپ کو پہلے بتایا تھا سازگار انجینئرنگ نے گزشتہ ماہ مقامی طور پر اسمبل شدہ ہیوال H6 کو لانچ کیا۔ یہاں اس کراس اوور ایس یو وی کی تفصیلات اور خصوصیات ہیں۔

انجن

گاڑیمیں  انجن کے دو آپشنز آتے ہیں۔ ایک میں 1.5 لیٹر کا ٹربو چارجڈ انجن ہے جو 147 ہارس پاور اور 230Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ دوسری جانب ٹاپ ویرینٹ میں 2.0-لیٹر ٹربو چارجڈ انجن ہے جو 205 ہارس پاور اور 320Nm ٹارک پمپ کرتا ہے، جو مارکیٹ کے تمام کراس اوور میں سب سے زیادہ طاقتور ہے۔ 1500 سی سی ویرینٹ FWD ہے، جبکہ 2000 سی سی ویرینٹ AWD ہے۔ یہ دونوں انجن 7-اسپیڈ DCT ٹرانسمیشن کے ساتھ ترتیب دیے گئے ہیں۔

نمایاں خصوصیات

ہیوال H6 خصوصیات سے مالا مال ہے۔ جن میں ٹیبلٹ سٹائل انفارمیشن ڈسپلے، کلر آپشنز کے ساتھ لیدر انٹیرئیر، فُل LED لائٹس، T2.0 میں 19 انچ کے الائے وہیل، الیکٹرک سیٹسں، ڈوئل زون کلائمیٹ کنٹرول وغیرہ۔ حفاظتی خصوصیات میں 6 ایئر بیگز، پارکنگ سینسرز، ایک 360 ڈگری کیمرہ، TPMS،ESP کے ساتھ ABS بریک اور کرشن کنٹرول شامل ہیں۔ گاڑی میں ڈرائیور کی مدد کے لیے ADAS خصوصیات کی فہرست ہے، بشمول اڈاپٹیو کروز کنٹرول، آٹو ریورس، آٹو پارک، لین اسسٹ، بلائنڈ اسپاٹ مانیٹر وغیرہ۔

1.5T بمقابلہ 2.0T

انجن کے علاوہ ان 2 ویرینٹس کی خصوصیات میں بھی کچھ فرق ہے۔ ان میں رم کا سائز شامل ہے۔ 2.0T کو فرنٹ پر 6 پارکنگ سینسرز ملتے ہیں جبکہ T1.5 میں 4 ہوتے ہیں۔ 2.0T میں ہیڈ اپ ڈسپلے ہوتا ہے، جبکہ T1.5 میں ایسا نہیں ہوتا ہے۔ انفوٹینمنٹ سسٹم کے سائز میں بھی فرق ہے۔ 1.5T میں 10.1 انچ  ڈسپلے ہے، جبکہ 2.0T میں 12.3 انچ کا سسٹم ہے۔ 2.0T کو اضافی ADAS خصوصیات بھی ملتی ہیں جیسے آٹو ریورس، آٹو پارک، اور الیکٹرک مسافر سیٹ۔

قیمت

ہیوال H6 1.5T کی موجودہ ایکس فیکٹری قیمت 74.25 لاکھ روپے ہے جبکہ 2.0T کی قیمت  84.99لاکھ روپے ہے۔ گاڑی بکنگ کے لیے دستیاب ہے اور ڈیلیوری بھی شروع کردی گئی ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.