پاک ویلز کا آٹھواں اسلام آباد آٹو شو، جلد آرہا ہے!
گزشتہ ہفتے کار میلے کی کامیاب تقریب کے بعد پاک وہیلز رواں ہفتے کے آخر میں ایک اور ایونٹ کا انعقاد کرنے جا رہا ہے۔ پاک ویلز کا آٹھواں اسلام آباد آٹو شو جلد آرہا ہے جہاں سینکڑوں لگژری، اسپورٹس، کلاسک، اور موڈیفائیڈ گاڑیاں اور بائیکس دیکھنے کو ملیں گی۔ یہ گاڑیوں کے تمام مداحوں کیلئے دعوت عام ہے!
ہمارے اس آٹو شو کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس میں انٹری بالکل مفت ہے۔ اس موقع پر آپ کو بہت سی تفریحی سرگرمیاں دیکھنے کو ملیں گی گی، جیسا کہ پاک ویلز کے چیئرمین سنیل منج اور ٹیم کے ساتھ ملنا اور ان کا استقبال کرنا، تحفے دینا وغیرہ۔ لہذا، اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ آئیں اور خوشیاں منائیں۔
تاریخ: اتوار، 12 دسمبر، 2021
مقام: 2F2F کارٹنگ، لیک ویو پارک، اسلام آباد
وقت: صبح 11 بجے سے شام 6 بجے تک
اسلام آباد آٹو شو کے لیے اپنی گاڑی کو رجسٹر کریں
اگر آپ کے پاس موڈیفائیڈ، وِنٹیج، اسپورٹس بائیک یا کار ہے اور آپ اسے ہمارے اسلام آباد آٹو شو میں دِکھانا چاہتے ہیں تو اپنی سواری کو رجسٹر کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ جس کے بعد، ہمیں آپ کا جواب موصول ہو جائے گا۔ ہماری ٹیم آپ کی گاڑی کی تفصیلات کا جائزہ لے گی اور فیصلہ کرے گی کہ آیا یہ منظور ہے یا مسترد۔ آپ کو ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے تصدیق یا مسترد ہونے کا جواب موصول ہو جائے گی۔
اگر آپ کو پاک ویلز اسلام آباد آٹو شو میں اپنی سواری لانے کا موقع ملتا ہے، تو اسے اتوار کو ویونیو پر بروقت پہنچیں۔
اگر آپ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے تو ضرور اس کی کوئی نہ کوئی وجوہات ہوں گیا اور ہم اس کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ آپ پھر بھی آ سکتے ہیں اور شو سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں کیوں کہ ہم آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔