گاڑیوں کی سیلز میں 59 فیصد کمی – پاما رپورٹ

0 727

ایک سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، ملک کے بگڑتے معاشی حالات کے باعث  کار انڈسٹری تباہی کا شکار ہے۔ کار کمپنیز یکے بعد دیگرے اپنی پروڈکشنز بند کر رہی ہیں۔ پروڈکشن بند ہونے کی وجہ سے پیداوار میں کمی، کاروں کی فروخت اور منافع میں شدید مندی نے انڈسٹری کو شدید متاثر کیا ہے۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کی رپورٹ کے مطابق، مالی سال 2022 میں 279267 گاڑیوں کے مقابلے میں مالی سال 23 میں کاروں کی فروخت (سال بہ سال) میں 59 فیصد کی زبردست کمی واقع ہوئی جس میں 126879 یونٹس فروخت ہوئے ہیں۔ دریں اثنا، ماہ بہ ماہ فروخت میں 10 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ یعنی جون میں 6034 جبکہ مئی میں 5464 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

موٹرسائیکلوں کی فروخت میں گزشتہ ماہ 15 فیصد (ماہ بہ ماہ) کمی دیکھی گئی۔ مئی 2023 میں 96017 بائکس کے مقابلے جون میں 81692 یونٹس فروخت ہوئے۔ ہنڈا نے مئی میں 71998 یونٹس کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 75056 بائکس فروخت کیں جبکہ سوزوکی نے مئی میں 820 کے مقابلے جون میں 363 بائکس فروخت کیں۔ اسی طرح یاماہا نے مئی میں 1114 کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 942 بائیکس فروخت کیں۔

اسی طرح ٹرکوں اور بسوں کی فروخت میں بالترتیب 45.2 فیصد اور 6 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ بسوں کی پیداوار 45.7 کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ دیکھی گئی ہے۔ جیپ اور پک اپ کی فروخت میں بالترتیب 29.5 فیصد اور 33.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کمپنی وائز سیلز بریک ڈاؤن

ٹویوٹا انڈس موٹرز (INDU) کی سیلز میں 7 فیصد معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ کمپنی نے جون میں 1846 یونٹس فروخت کیے جو مئی میں 1718 یونٹس تھے۔

ہنڈا اٹلس کی بات کریں تو کمپنی کی سیلز میں 253 فیصد کا اضافہ ہوا۔ یعنی مئی 23 میں 87 یونٹس کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 307 یونٹس فروخت ہوئے۔

دریں اثنا، پاک سوزوکی موٹرز کمپنی کی سیلز میں گزشتہ ماہ 2 فیصد کا معمولی اضافہ دیکھا گیا، مئی میں 2958 کاروں کے مقابلے 3009 کاریں فروخت ہوئیں۔

ہیونڈائی نشاط کی سیلز میں 11 فیصد اضافہ ہوا۔ مئی میں 503 یونٹس کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 558 یونٹس فروخت ہوئے۔

خیال رہے کہ دیگر تمام کار کمپنیاں جیسا کہ کِیا لکی موٹرز، ماسٹر چنگان موٹرز، ریگل موٹرز، ایم جی موٹرز، الحاج موٹرز اور الحاج پروٹون پاما کے رکن نہیں ہیں۔ اسی لیے رپورٹ میں ان کی سیلز سے متعلق اعداد و شمار شامل نہیں ہیں۔

کار وائز سیلز بریک ڈاؤن

پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی نے آلٹو کے 1,913 یونٹس، سوزوکی کلٹس کے 264 یونٹس، سوزوکی ویگن آر کے 165 یونٹس، سوزوکی سوئفٹ کے 278 یونٹس، سوزوکی بولان کے 262 یونٹس اور سوزوکی راوی کے 127 یونٹس فروخت کیے۔

ٹویوٹا انڈس نے کرولا اور یارس کے 984 یونٹس اور فارچیونر اور ہلکس کے 862 یونٹس فروخت کیے۔

ہنڈا اٹلس نے سٹی اور سوک کے 227 یونٹ اور BR-V اور HR-V کے 80 یونٹ فروخت کیے۔

ہیونڈائی نشاط نے ایلانٹرا کے 88 یونٹس، سوناٹا کے 77 یونٹس، پورٹر کے 80 یونٹس، اور ٹکسن کے 313 یونٹس فروخت کیے ہیں۔

مندرجہ بالا تمام سیلز کا MoM موازنہ یہ ہے:

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.