رواں سال اپریل میں 85 فیصد کی کمی کے بعد گزشتہ ماہ کاروں کی فروخت میں قدرے بہتر آئی ہے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کے مطابق مئی میں کاروں کی فروخت میں 19 فیصد کا اضافہ ہوا جس کے مطابق مئی میں 5290 جبکہ اپریل میں 4,463 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔
اسی طرح سالانہ سیلز کی بات کی جائے تو سیلز میں %77 کی حیران کن کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کار ساز کمپنیوں نے گزشتہ سال کے ماہ مئی میں 22,893 گاڑیاں فروخت کیں۔
کمپنی وائز سیلز بریک ڈاؤن
ٹویوٹا انڈس موٹرز (INDU) کی فروخت میں 12 فیصد کمی کی سامنے آئی ہے۔ کار بنانے والی کمپنی نے مئی میں 1718 یونٹس فروخت کیے جو کہ اپریل میں 1,948 یونٹس تھے۔
ہنڈا اٹلس کی کاروں کی فروخت میں 58 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اپریل 2023 میں 207 یونٹس کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 87 یونٹس فروخت ہوئے۔
دریں اثنا، پاک سوزوکی موٹرز کمپنی کی فروخت مئی میں 101 فیصد کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچی۔ اپریل میں 1474 کاروں کے مقابلے 2958 کاریں فروخت ہوئیں۔
ہیونڈائی نشاط کی فروخت میں 31 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ اپریل میں 725 یونٹس کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 503 یونٹس فروخت ہوئے۔
خیال رہے کہ دیگر تمام کار کمپنیاں کِیا لکی موٹرز، ماسٹر چنگان موٹرز، ریگل موٹرز، ایم جی موٹرز، الحاج پروٹون پاما کے رکن نہیں ہیں۔ لہذا، رپورٹ میں ان کی سیلز سے متعلق اعداد و شمار شامل نہیں ہیں۔
کار وائز سیلز بریک ڈاؤن
پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی نے آلٹو کے 1902 یونٹس، سوزوکی کلٹس کے 282 یونٹس، سوزوکی ویگن آر کے 148 یونٹس، سوزوکی سوئفٹ کے 332 یونٹس، سوزوکی بولان کے 157 یونٹس اور سوزوکی راوی کے 137 یونٹس فروخت کیے۔
ٹویوٹا انڈس نے کرولا اور یارس کے 853 یونٹس اور فارچیونر اور ہائی لکس کے 865 یونٹس فروخت کیے۔
ہنڈا اٹلس نے سٹی اور سوک کے 56 یونٹ اور BR-V اور HR-V کے 31 یونٹ فروخت کیے ہیں۔
ہنڈائی نشاط نے ایلانٹرا کے 69 یونٹس، سوناٹا کے 135 یونٹس، پورٹر کے 105 یونٹس، اور ٹکسن کے 194 یونٹس فروخت کیے ہیں۔
مندرجہ بالا تمام سیلز کا MoM موازنہ یہ ہے: