اپنا ای-چالان انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے جمع کروائیں!

0 1,146

صوبہ پنجاب میں ای-چالان پیمنٹ سسٹم بینک الفلاح کی انٹرنیٹ بینکنگ کی سہولت پیش کرکے اب عوام کے لیے مزید آسان ہو چکاہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ای-چالان ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا تعین کرنے کا ایک مؤثر طریقہ ہے، جسے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (PSCA) نے متعارف کروایا تھا۔ یہ اتھارٹی کی جانب سے لگائے گئے نگرانی کیمروں کا استعمال کرتا ہے تاکہ شہر بھر میں سکیورٹی کی صورت حال پر نظر رکھی جا سکے۔ 

ای-چالان کی ادائیگی کے پرانے طریقوں میں قریبی مقررہ بینک یا ATM سروس کا استعمال کرکے جرمانہ ادا کرنا شامل تھا۔ البتہ تازہ ترین پیشرفت یہ ہے کہ یہ ای-چالان آن لائن بھرنے کے لیے بینک الفلاح انٹرنیٹ بینکنگ سروسز استعمال کی جا سکتی ہیں۔ یوں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اپنے ای-چالان فوری طور پر یوں ادا کر سکتے ہیں: 

  • بینک الفلاح انٹرنیٹ بینکنگ میں لاگ اِن ہوں
  • ‘سروسز’ کے ٹیب پر کلک کریں اور ‘پیمنٹس’ کے سیکشن میں جائیں
  • اس سیکشن میں ‘Others’ میں جائیں اور GOPB پر کلک کریں 
  • یہاں تفصیلات دے کر باآسانی ای-چالان ادا کریں 

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے ای-چالان کی ادائیگی کی یہ سروس صرف صوبہ پنجاب میں دستیاب ہے۔ 

اس کے علاوہ پنجاب میں خراب کی گئی اور laminated نمبر پلیٹوں کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔ شہری نگرانی کیمروں کی زد میں نہ آنے اور یوں ای-چالان سے بچنے کے لیے اپنی نمبر پلیٹوں کو laminate کروا رہے ہیں۔ یہ حرکت بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ٹریفک پولیس کو اس حوالے سے فوری اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ 

قانون سے بچنے کے لیے ایسے طریقے اختیار کرنے کے بجائے ٹریفک قوانین کی پیروی کرنا زیادہ آسان کام ہے۔ اس حرکت سے شہر میں سکیورٹی کی صورت حال پر بھی سوال اٹھ سکتے ہیں، کہ جس کی نگرانی انہی CCTV کیمروں کے ذریعے کی جاتی ہے۔ بہرحال، فوری طور پر ای-چالان کی ادائیگی آسان ترین طریقہ ہے۔ 

اپنی رائے نیچے تبصروں میں دیجیے اور آٹوموبائل انڈسٹری کی مزید خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔ 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.