
پشاور بی آر ٹی عالمی ایوارڈ کیلئے نامزد
پشاور بی آر ٹی (بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم) نے گلوبل سسٹین ایبل ٹرانسپورٹ ایوارڈ 2022 میں کافی پذیزائی حاصل کی ہے۔ ایشیا دویلپمنٹ بینک (ADB) پاکستان کے ایک ٹویٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ (KP) کے صوبائی شہر نے شہریوں کی نقل و حرکت کو بہتر بنانے، ٹرانسپورٹیشن گرین ہاؤس اور فضائی آلودگی کے اخراج کو کم کرنے کے لیے یہ اعزاز حاصل کیا۔
Congrats @TransPeshawar for #BRTPeshawar / #ZuPeshawar winning honourable mention in the 2022 global #SustainableTransportAward for improving mobility of residents, reducing transportation greenhouse and air pollution emissions. https://t.co/z47BVfbTY9 @CMKPUpdates #Peshawar pic.twitter.com/DvV7GLlF5O
— ADBPakistan (@PakistanADB) December 1, 2021
ایک دوسری ٹویٹ میں ایشیا دویلپمنٹ بینک (ADB) نے کہا کہ 9 فروری کو واشنگٹن ڈی سی، امریکہ میں ہونے والی ایک تقریب میں پشاور دنیا کے ان تین شہروں میں سے ایک ہو گا جنھیں ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ ABD کے مطابق یہ ایوارڈ شہر کے جدید ترین ماحول دوست بس ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کے لیے ہے۔
Congrats @TransPeshawar for #BRTPeshawar / #ZuPeshawar winning honourable mention in the 2022 global #SustainableTransportAward for improving mobility of residents, reducing transportation greenhouse and air pollution emissions. https://t.co/z47BVfbTY9 @CMKPUpdates #Peshawar pic.twitter.com/DvV7GLlF5O
— ADBPakistan (@PakistanADB) December 1, 2021
پشاور کے ساتھ ساتھ کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا اور ایسٹونیا کے شہر تارتو نے بھی یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔
اس موقع پر جشن مناتے ہوئے، حکمران جماعت پی ٹی آئی کے سینیٹر، فیصل جاوید خان نے کہا کہ یہ تینوں شارٹ لسٹ کیے گئے شہر پائیداری کو ترجیح دے رہے ہیں اور تمام رہائشیوں کے لیے رسائی اور نقل و حرکت کو بڑھا رہے ہیں۔
#Peshawar nominated among 3 cities in the world for SustainableTransportAwards. According to #mobilize,@ITDP & #STACommittee,3 shortlisted cities are transforming streets,prioritizing sustainability & expanding access & mobility for all residents @PakistanADB@TUMInitiative @ITDP
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) February 2, 2022
ADB کا حوالہ دیتے ہوئے سینیٹر فیصل خان نے مزید کہا کہ ان نامزد شہروں نے ثابت کیا ہے کہ مضبوط سیاسی عزم، عوامی حمایت اور شرکت، سخت عمل درآمد اور عظیم وژن سے یہ سب چیزیں ممکن ہیں۔
It further says despite Covid challenges changing every facet of life, including residents’ mobility. These nominatined cities have proven that remarkable things are possible with strong political will, public support and participation, dogged implementation, and great vision.
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) February 2, 2022
پشاور بی آر ٹی کا افتتاح
یہ پشاور بی آر ٹی کے لیے ایک بڑی خبر ہے، جس کا افتتاح اگست 2020 میں کیا گیا تھا۔ اس کے آغاز سے قبل تکنیکی وجوہات کی بنا پر اس منصوبے کو مسلسل تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ تعمیراتی کمپنی نے اس میگا پراجیکٹ کے متعدد حصوں کو گرا کر دوبارہ تعمیر کیا۔
اس منصوبے کو شروع ہونے کے بعد بھی متعدد مسائل کا سامنا کرنا پڑا، جیسا کہ بسوں میں آگ لگنے کے واقعات دیکھے گئے۔ تاہم، صوبائی حکومت نے ان مسائل سے نمٹتے ہوئے اِسے مکمل طور پر فعال کیا۔ تب سے اب تک بی آر ٹی چل رہی ہے اور اب یہ ایوارڈ یقیناً پراجیکٹ کے لیے باعث تقویت ہوگا۔
یہ ٹرانزٹ سسٹم عوام کے لیے ایک بڑی سہولت ہے کیونکہ وہ شہر کے ایک حصے سے دوسرے حصے میں آسانی سے سفر کر سکتے ہیں۔ مزید برآں، یہ خواتین کے لیے ایک محفوظ سروس ہے کیونکہ وہ بغیر کسی پریشانی کے اس میں سفر کر سکتی ہیں۔
بی آر ٹی کے اس اعزاز کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ اس سے ملک میں ٹرانزٹ سسٹم کی اہمیت مزید بڑھے گی؟ نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔