پاکستانی حکومت کی جانب سے عوام کے لیے ایک خوش آئند اقدام کے طور پر پیٹرول کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 303.18 روپےسے کم ہو کر 283.38روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں بھی 15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 318.18 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 303.18 روپے فی لیٹر ہو چکی ہے۔
فنانس ڈویژن کے مطابق یہ فیصلہ امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں استحکام کے بعد کیا گیا ہے۔ وزارت کی جانب سے گزشتہ ماہ کہا گیا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتوں میں تبدیلی اور شرح مبادلہ میں بہتری کے تناظر میں حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ رجحانات
یہ اضافہ یکم اکتوبر کو ملنے والی کافی ریلیف کے بعد ہوا ہے، جس میں ایندھن کی قیمتوں میں 8 روپے فی لیٹر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ہماری پیشن گوئی سچ ثابت ہوئی اور حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں یہ مسلسل دوسری کمی ہے جو پچھلے مہینوں کے شدید اضافے کے بعد خوش آئند ہے۔ اس اضافے نے پیٹرول کی قیمتوں کو تاریخی بلندیوں تک پہنچا دیا تھا جس نے شہریوں کے یومیہ بجٹ سے متعلق ایک مشکل صورتحال پیدا کر رکھی تھی۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں پچھلے اضافے کی وجوہات مختلف ہیں۔
اس نئے ریلیف کے بارے میں آپ کا کیا کہنا ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔