پیٹرول کی قیمت میں 2.07 روپے کا اضافہ
پیٹرول کی قیمت میں 2.07 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 233.91 روپے سے بڑھ کر 235.98 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2.09 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 247.43 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 244.44 روپے تھی۔
اس کے علاوہ کیروسین آئل کی قیمت میں 10.92 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد کیروسین آئل کی نئی قیمت 199.40 روپے سے بڑھ کر 210.32 روپے ہو گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 201.54 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 191.75 روپے ہے۔ یعنی لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9.79 روپے اضافہ ہوا ہے۔
فنانس ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر 2022 سے ہوگا۔
