پیٹرول کی قیمت میں 6.17 روپے کمی کر دی گئی
وفاقی حکومت نے آج پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ وزارت خزانہ کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست 2024 سے اگلے پندرہ دن تک ہوگا۔ نظرثانی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 269.43 فی لیٹر ہو گئی ہے جبکہ پرانی قیمت 275.60 روپے تھی۔ دریں اثنا، 10.86 روپے فی لیٹر کی کمی کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل (HSD) کی نئی قیمت 272.77 روپے فی لیٹر ہے جبکہ گزشتہ 283.63 روپے فی لیٹر تھی۔
خیال رہے کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں لگاتار دو بار اضافے کے بعد یہ کمی سامنے آئی ہے۔
قبل ازیں اطلاعات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5.50 روپے فی لیٹر کمی کا امکان تھا۔ اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 11.06 روپے فی لیٹر کمی کا امکان تھا۔ دریں اثنا، کیروسین آئل اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمت میں بالترتیب 5.84 اور 5.07 روپے فی لیٹر کمی کا امکان تھا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی قیمتوں میں کمی کی وجہ سےسامنے آئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق پچھلے چودہ دنوں کے دوران ان مصنوعات کی بین الاقوامی قیمتوں میں بالترتیب 2 اور 3 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی ہے۔
اسی طرح گزشتہ چودہ دنوں کے دوران پیٹرول اور ڈیزل کی اوسط عالمی قیمتوں میں کمی کی بھی اطلاع دی۔ پیٹرول کی قیمتوں میں 2 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی جبکہ ڈیزل کی قیمت 2.93 ڈالر فی بیرل کم ہوئی۔
پاکستان میں پیٹرول کی نظرثانی شدہ قیمت کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔