پیٹرول کی قیمت میں 10.20  روپے کمی کر دی  گئی

0 32,977

وفاقی حکومت نے آج ایک بار پھر پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 10.20 روپے فی لیٹر کمی کردی ہے۔ نئی قیمتیں 15 جون 2024 سے شروع ہونے والے اگلے پندرہ دن کے لیے لاگو ہوں گی۔ پیٹرول کی نئی قیمت 258.16 فی لیٹر ہو گی جبکہ پرانی قیمت 268.36 روپے تھی۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 2.33 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 270.22 روپے سے کم ہو کر 267۔89 روپے فی لیٹر ہو چکی ہے۔

اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں کمی ہونے جا رہی ہے۔  ا ہائی سپیڈ ڈیزل (HSD) اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بالترتیب 5 اور 2 روپے کی کمی کی اطلاعات تھیں۔ جس کے بعد کہا جا رہا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل، دونوں اشیا کی قیمتیں کم ہو کر 265.22 اور روپے 184.86 فی لیٹر روپے کی نئی شرح پر پہنچ جائیں گی۔

رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ دو ہفتوں میں عالمی مارکیٹ میں ہائی سپیڈ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں بالترتیب $2.7 اور $3.75 فی بیرل کی کمی کی وجہ سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

پیٹرولیم لیوی میں اضافہ اور اس کے اثرات

حال ہی میں نئے مالیاتی بجٹ 2024-25 میں حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کو گزشتہ 60 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 80 روپے فی لیٹر کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پیٹرولیم لیوی میں اضافے کی وجہ سے ایندھن کی قیمتوں میں آنے والے دنوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آئے گا اور یہ حیرت کی بات نہیں کیونکہ وزیراعظم نے آئندہ قیمتوں میں اضافے کا اعتراف بھی کیا ہے اور کہا کہ یہ اضافہ ایک بار میں نہیں بلکہ مختلف مراحل میں ہوگا۔

پیٹرول کی قیمت میں آنے والی کمی اور جولائی میں متوقع اضافے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.