پیجو 5008 کے فیچر و دیگر خصوصیات

0 8,679

پیجو 5008 کا شمار ان SUVs میں ہوتا ہے جو جلد پاکستان میں لانچ ہونے والی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ فیس لفٹ 2020 کے فیچر اور خصوصیات ہیں جو لکی موٹرز پاکستان میں لانچ کرنے والی ہے۔

پیمائش

پیجو 5008 کی لمبائی 4640 ملی میٹر، چوڑائی 1840 ملی میٹر، اونچائی 1640 ملی میٹر جبکہ وہیل بیس 2840 ملی میٹر ہے۔ پیجو 5008 کی گراؤنڈ کلئیرنس 219 ملی میٹر ہے۔

انجن اور ٹرانسمشن

پیجو 5008 میں 16 سی سی ٹربو چارجڈ پیور ٹیک انجن دیا گیا ہے جو 181 ہارس پاور اور 250Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ گاڑی میں 6 سپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمشن کے ساتھ فرنٹ وہیل ڈرائیو ڈرائیو ٹرین بھی دی گئی ہے۔

ایکسٹیرئیر

پیجو 5008 کے ایکسٹیرئیر کی بات کی جائے تو یہاں آپ کو ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس اور ایل ای ڈی DRLs نظر آتی ہیں۔ اس کے علاوہ گاڑی میں 18 انچ کے الائے ویلز اور ایل ای ڈی رئیر ہیڈ لائٹس بھی دی گئی ہیں جبکہ انٹری کیلئے سمارٹ کی فیچر دیا گیا ہے۔

سیفٹی

سیفٹی فیچرز کی بات کی جائے تو پیجو 5008 میں 6 ائیر بیگز، ABS، وہیکل سٹیبلٹی مینیجمنٹ، ایمرجنسی سٹیبلٹی پروگرام اور ہِل سٹارٹ اسسٹ شامل ہیں۔ اسی طرح گاڑی میں سٹاپ اور گو فنکشن کے ساتھ ایڈاپٹیو کروز کنٹرول، 360 ویو کیمرہ، پارکنگ سینسرز، لین ڈیپارچر وارننگ سسٹم، سپیڈ لمِٹ سائن ریکَگنیشن اور ایڈوانس گرِپ کنٹرول جیسے دیگر سیفٹی فیچر بھی نظر آتے ہیں۔

پیجو 5008 کی قیمت

لکی موٹرز کی جانب سے گاڑی کی قیمت بارے کسی قسم کی معلومات شئیر نہیں کی گئیں لیکن قیمت مقرر کرتے ہوئے لکی موٹرز کو اس بات کا خاص خیال رکھنا ہوگا کہ اس کیٹگری میں اور بھی بہت سی گاڑیاں پائی جائی ہیں۔

اس گاڑی سے آپ کی کیا امیدیں اور توقعات وابستہ ہیں؟ نیچے دئیے گئے کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.