تصاویر – پہلی ‘میڈ اَن انڈیا’ ہارلے ڈیوڈسن بھارت میں 229000 بھارتی روپے میں لانچ

0 907

جہاں ایک طرف پاکستان میں صرف سٹیکرز اور ڈیزائن ہلکی پھلکی تبدیلی کے بعد بائکس کی قیمتوں بڑا اضافہ کیا جاتا ہے وہیں بھارت میں پہلی میڈ اِن انڈیا ہارلی ڈیوڈسن 229000 بھارتی روپے میں لانچ کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ موٹر سائیکل ہیرو موٹو کارپ اور ہارلے ڈیوڈسن کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

تفصیلات اور خصوصیات

بائک کی نمایاں خصوصیات اور فیچرز ذیل میں دئیے گئے ہیں۔

انجن اور ٹرانسمیشن

اس موٹر سائیکل میں Harley-Davidson X440 سنگل سلنڈر انجن ہے جو 6000 rpm پر 27 bhp اور 4000 rpm پر 38 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔ انجن میں 6 سپیڈ گئیر باکس دیا گیا ہے۔

ویرینٹس

کمپنی نے اس موٹر سائیکل کے تین ویرینٹس لانچ کیے ہیں:

  • ڈینم: 229000 بھارتی روپے (770900 پاکستانی روپے)
  • ووِڈ: 249000 بھارتی روپے (838362 پاکستانی روپے)
  • ایس: 269000 بھارتی روپے (905701 پاکستانی روپے)

 

باڈی

موٹر سائیکل کا ریٹرو سٹریٹ ڈیزائن ہے جو کہ ہارلے XR 1200 سے متاثر لگتا ہے۔ یہ ہارلے کے کروزر ڈیزائن سے مختلف ہے۔ بائک کا بیس ویرینٹ وائر سپوکڈ رمز کے ساتھ آتا ہے، جبکہ اوپر والے دو ویریںٹس میں الائے وہیل اور 2 ٹون کلر آپشنز ہیں۔

اس نئی بائک میں KYB 43mm الٹا فرنٹ سسپنشن ہے، جو ہمارے پڑوسی ملک کے بائیک کے شوقینوں میں کافی مقبول ہے۔ موٹر سائیکل کی تمام لائٹس یعنی ہیڈلائٹ، ٹیل لائٹ اور اشارے ایل ای ڈی ہیں

میٹر

نئی بائیک میں 3.5 انچ کا TFT ڈسپلے ہے جس میں فون کنیکٹیویٹی فیچرز کے ساتھ ساتھ ایک بہت اہم فیول رینج انڈیکیٹر ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.