تصاویر – ہنڈا سوِک ہائبرڈ فیس لفٹ سامنے آگئی
چند ماہ قبل ہنڈا امریکہ نے اعلان کیا تھا کہ کمپنی ہنڈا سوک ہائبرڈ کو امریکہ میں دوبارہ متعارف کرانے جا رہی ہے اور اب کمپنی نے اس کار کی رونمائی کر دی ہے۔ گاڑی کی فرسٹ لُک کی بات کریں تو یہ 2025 کی سوِک فیس لفٹ کا ڈیبیو بھی ہے۔ کمپنی اسے اگلے سال ماڈل لائن اپ میں متعارف کرائے گی۔ موجودہ ہنڈا سِوک کو 2021 میں لانچ کیا گیا تھا، جس کا مطلب ہے کہ وہ یہ اب تین سال کی ہو چکی ہے۔ لہذا یہی وقت تھا کہ سیڈان میں کچھ معمولی تبدیلیاں کر کے اس کا فیس لفٹ سامنے لایا جائے۔
ہنڈا امریکا نے اپنی 2024 کے بزنس آؤٹ لک ریلیز میں اس گاڑی کی رونمائی کی۔ تفصیلات کے مطابق، ہنڈا سوِک شمالی امریکہ میں سیڈان اور ہیچ بیک باڈی دونوں اسٹائلز میں ہائبرڈ ہی دستیاب ہوگی جبکہ الیکٹریفائیڈ ویرینٹ اپنے لانچ کے بعد سوک کی سیلز کے تقریباً 40 فیصد حصے پر مشتمل ہوگا۔ خاص طور پر، فیس لفٹ کو پہلے دکھایا گیا تھا کیونکہ یہ ٹوکیو سیلون 2024 میں دکھائے گئے سوک آر ایس پروٹوٹائپ سے ملتا جُلتا ہے۔
ہنڈا سوِک 2025 میں کی گئی تبدیلیاں
گاڑی میں کی گئی کچھ معمولی تبدیلیاں ذیل میں دی گئی ہیں۔
- لوئر گرِل سے ملتی جلتی نئی فرنٹ گرل
- نئے 7 سپوک 2 ٹون الائے وہیلز
- نیا بمپر ڈیزائن
- نیا سموکڈ ایل ای ڈی ٹیل لیمپس
کمپنی نے گاڑی کے انٹیرئیر کی کوئی تصویر جاری نہیں کی ہے کیونکہ توقع ہے کہ یہ بڑی حد تک یہی برقرار رہے گا۔ ہنڈا نے یہ بھی کہا ہے کہ نئی سِوک کے کچھ فیچرز بھی تبدیل کیے جائیں گے، یعنی کہ نئی سوِک میں دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ ایک اپ ڈیٹ شدہ انفوٹینمنٹ سسٹم بھی ملے گا۔ ماضی میں ہنڈا فیس لفٹ میں سپورٹ Siاور Type R ویرینٹس کیلئے کچھ میکینیکل تبدیلیاں بھی کی گئی تھیں۔
رپورٹس کے مطابق، نئی ہنڈا سوِک ہائبررڈ 2.0 کی جگہ 1500سی سی پٹرول یونٹ کے ساتھ آئے گی۔ اس کے علاوہ نیا ویرینٹ اس سال کے آخر تک شمالی امریکہ میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگا اور 2025 میں دیگر انٹرنیشنل مارکیٹس میں بھی دستیاب ہوگا۔