تصاویر – مقامی سطح پر تیار کی گئی ہیوال H6 کی جھلکیاں
سازگار انجینئرنگ نے آخرکار مقامی سطح پر تیار کی گئی ہیوال H6 کی جھلکیاں جاری کر دی ہیں۔ کمپنی نے لاہور میں منعقد کی گئی ایک تقریب کے دوران گاڑی کے اِن دو ویرینٹس کی رونمائی کی۔
- 1500 سی سی ٹربو ((FWD
- 1500 سی سی ٹربو (AWD)
خیال رہے کہ اس سے قبل کمپنی 1500 سی سی انجن کے ساتھ آںے والے ویرینٹ کے سی بی یو یونٹس فروخت کر رہی تھی۔ جبکہ اب مقامی سطح پر تیار کیا جانے والا 2.0T ویرینٹ یقیناً مقامی صارفین کے لیے ایک دلچسپ پیشکش ہوگی۔ یہ کراس اوور ایس یو وی سیگمنٹس میں خاص طور پر ایم جی ایچ ایس، کیا سپورٹیج، ہیونڈائی ٹوسان اور پروٹون X70 کو ٹف ٹائم دے گی۔
کراس اوور ایس یو وی کی خصوصی تصاویر یہ ہیں۔
کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہیوال H6 کے مقامی طور پر تیار شدہ یونٹس شروع کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ واضح رہے کہ کمپنی اس سے قبل کار کے CBU یونٹس فروخت کر رہی تھی جو کراس اوور پسند کرنے والے صارفین کے درمیان کافی کامیاب ثابت ہوئی کیونکہ کمپنی نے اپنے درآمد شدہ یونٹس کو بہت تیزی سے فروخت کیا۔
کمپنی نے یہ بھی وعدہ کیا ہے کہ مقامی طور پر تیار شدہ یونٹس میں تقریباً وہی خصوصیات ہوں گی جو CBU یونٹس میں تھیں۔ ہم دوسرے مضمون میں اس گاڑی کی خصوصیات سامنے لائیں گے۔
سازگار انجینئرنگ
سازگار انجینئرنگ پاکستان کے آٹو سیکٹر میں ایک قابل اعتماد نام ہے۔ یہ کمپنی تھری وہیلر رکشوں کی پیداوار اور برآمد بھی کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ کمپنے رینگلر سے متاثر ہو کر BJ40 Plus بھی پاکستان میں متعارف کروائی۔ کمپنی نے اس گاڑی کے محدود CBU یونٹس کی پیشکش کی اور بعدازاں مقامی طور پر تیار شدہ یونٹس کو لانچ کیا۔
ہمیں امید ہے کہ کمپنی نے درآمد شدہ یونٹس سے مینوفیکچرنگ کے معیار کو برقرار رکھا ہے۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ مقامی طور پر تیارشدہ Haval H6 مقامی مارکیٹ میں ایک بہترین گاڑی ہوگی۔