تصاویر اور ویڈٰیو – ہنڈا 2024 میں صرف نئے سٹیکر کا اضافہ
ہنڈا سی ڈی 70 کا نیا ماڈل 2024 مارکیٹ میں آ چکا ہے اور کمپنی نے ہمیشہ کی طرح صارفین کو مایوس نہیں کیا اور صرف ہنداسٹیکر میں تبدیلی کی ہے۔ یعنی ہنڈا نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ہنڈا سی ڈی 70 2024 نئے سٹیکر جیسا بڑا فیچر متعارف کروایا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو اور کچھ تصاویر کے مطابق نئی موٹر سائیکل میں ٹینک اور سائیڈ کور دونوں پر اسٹیکر کا نیا ڈیزائن دیا گیا ہے۔
یہاں تمام رنگوں میں ڈیلرشپ پر کھڑی ہنڈا سی ڈی 70 کی ویڈیو ہے۔
آپ دیکھ سکتے ہیں کہ نئے اسٹیکر میں پیلے رنگ کے ساتھ ساتھ زیادہ نیلا رنگ بھی ہے۔
آپ ان تصاویر میں اسٹیکر کو واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں لیکن اس میں نیلے رنگ کی ہنڈا بائک ایک نیا اضافہ ہے۔ یہ رنگ روایتی سیاہ اور سرخ سے مختلف نظر آتا ہے۔ کمپنی نے مبینہ طور پر صارفین کو مزید بائک کی طرف متوجہ کرنے کیلئے یہ نیا رنگ متعارف کرایا ہے۔ جیسا کہ ہم نے آپ کو پہلے بتایا تھا، یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ہونڈا اٹلس نے صرف اسٹیکر تبدیل کیا ہے بلکہ کمپنی یہ برسوں سے کر رہا ہے کہ جب صارفین کو ہر سال صرف رنگ اور سٹیکر کی تبدیلی کی شکل میں ایک نئی چیز ملتی ہے۔
ہنڈا بائکس کی قیمتوں میں اضافہ
ہنڈا بائک کی نئی قیمتیں
- ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت اب 157900 روپے ہوگی جبکہ پرانی قیمت 154900 روپے تھی۔ یعنی بائک کی قیمت میں 3000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
- ہنڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 165900 روپے سے بڑھ کر 168900 روپے ہو چکی ہے۔ یعنی بائک کی قیمت میں 3000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
- ہنڈا پرائیڈر کی قیمت 203900 روپے سے بڑھ کر 208900 روپے ہو چکی ہے۔ یعنی بائک کی قیمت میں 5000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
- اسی طرح کمپنی کی دوسری سب سے مشہور موٹر سائیکل ہنڈا سی جی 125 کی قیمت اب 234900 روپے ہوچکی ہے جبکہ پرانی قیمت 229900 روپے تھی۔ یعنی بائک کی قیمت میں 5000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
- ہنڈا سی جی 125 SE کی قیمت 275900 روپے سے بڑھ کر 282900 روپے ہو چکی ہے۔ یعنی بائک کی قیمت میں اب 7000 روپے اضافہ ہو چکا ہے۔
- ہنڈا 125 F CB کی قیمت میں 10000 روپے اضافہ ہو چکا ہے۔ جس کے بعد بائک کی قیمت 390900 روپے سے بڑھ کر 380900 روپے ہو چکی ہے۔
- ہنڈا 150 F کی نئی قیمت 493900 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 473900 روپے ہے۔ یعنی بائک کی قیمت میں 10000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
- آخر میں CB 150F SE کی قیمت میں 20000 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد بائک کی قیمت 477900 روپے سے بڑھ کر 497900 روپے ہو چکی ہے۔