سوئفٹ GL M/T بمقابلہ ساگا ایس A/T- تفصیلی موازنہ ( قیمت کو مدںطر رکھتے ہوئے)
گزشتہ ہفتے نئی سوزوکی سوئفٹ لانچ کی گئی۔ اس سے قبل ہم نئی سوئفٹ کا سِٹی، یارس اور ایلسون کے ساتھ موازنہ کر چکے ہیں۔ یہاں ہم نئی سوئفٹ جی ایل مینوئل کا موازنہ پروٹون ساگا ایس کے ساتھ کریں گے۔
سائز
ساگا 171 انچ لمبی، 67 انچ چوڑی اور 59 انچ لمبی ہے جبکہ سوئفٹ 151 انچ لمبی، 68 انچ چوڑی اور 60 انچ لمبی ہے۔ دونوں گاڑیوں کی چوڑائی اور اونچائی ایک جیسی ہے لیکن ساگا سیڈان ہونے کی وجہ سے سوئفٹ سے 20 انچ لمبی ہے۔
انجن اور ٹرانسمیشن
ساگا میں 1299 سی سی اِن لائن DOHC VVT4 انجن دیا گیا ہے جو 95 ہارس پاور اور Nm120 ٹارک پیدا کرتا ہے۔ دوسری جانب سوئفٹGL میں 1197 سی سی K سیریز VVT انجن دیا گیا ہے جو 81 ہارس پاور اور 113Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ ساگا ایس میں سپورٹس موڈ دیا گیا ہے جبکہ بیس سوئفٹ میں ایسا نہیں ہے۔
ٹرانسمشن کی بات کی جائے تو ساگا ایس میں 4 اسپیڈ آٹومیٹک گیئر باکس ہے جبکہ سوئفٹ GL میں 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمشن ہے۔ واضح طور پر ساگا ایس میں سوئفٹ GL M/T سے زیادہ طاقتور انجن دیا گیا ہے۔
ایکسٹیرئیر
دونوں گاڑیوں میں ہیلوجن ہیڈلائٹس، ایل ای ڈی DRLs، پاور ایڈجسٹ ایبل سائیڈ ویو مِررز اور کی لیس انٹری جیسے فیچرز موجود ہیں۔ دونوں گاڑٰیوں میں فوگ لیمپس نہیں ہیں۔
سوئفٹ میں آپشنل سپئیر وہیل کے ساتھ 16 انچ کے الائے وہیلز آتے ہیں جبکہ ساگا میں سپئیر سٹیل وہیل کے ساتھ 15 انچ کے الائے وہیلز دئیے گئے ہیں۔ سوئفٹ میں رئیر وائپر دیا گیا ہے اور ساگا ایس میں ریموٹ ٹرنک ریلیز کا فیچر پایا جاتا ہے۔
دیکھنے میں نئی سوئفٹ ساگا سے زیادہ سپورٹی ہے۔
انٹیرئیر
ساگا ایس میں ملٹی انفارمیشن ڈسپلے (MID) دیا گیا ہے جو سوئفٹ GL M/T میں نہیں ہے۔ دونوں گاڑیوں کے پاور سٹیئرنگ میں ٹِلٹ ایڈجسٹمنٹ اور میڈیا کنٹرول بٹنز موجود ہیں۔ دونوں کاروں میں پاور سٹیئرنگ میں ٹِلٹ ایڈجسٹمنٹ ہے۔ ساگا کے سٹیئرنگ میں میڈیا کنٹرول کے بٹن بھی ہیں۔ ساگا ایس میں ڈرائیور سیٹ کی اونچائی ایڈجسٹیبل ہے جبکہ سوئفٹ GL M/T میں ایسا کچھ نہیں ہے۔
دونوں کاروں میں مینوئل ایئر کنڈیشنگ سسٹم ہے۔ سوئفٹGL M/T میں 9 انچ کی انفوٹینمنٹ سکرین جبکہ ساگا ایس میں 7 انچ کی انفوٹینمنٹ سکرین ہے۔ ساگا میں ISOFIX چائلڈ سیٹ اینکرز اضافی فیچر کے طور پر موجود ہے۔
ساگا ایس میں سوئفٹ GL M/T سے زیادہ فیچرز موجود ہیں لیکن سوئفٹ کا انٹیرئیر ڈٰیزائن زیادہ اسٹائلش اور جدید ہے۔
سیفٹی فیچرز
ساگا ایس بغیر کسی شک کے سوئفٹ GL M/T سے زیادہ محفوظ ہے۔ دونوں کاروں میں EBD (الیکٹرانک بریک ڈسٹری بیوشن) کے ساتھ ABS (اینٹی لاک بریکنگ سسٹم)، وی ایس سی (وہیکل اسٹیبلٹی کنٹرول)، ریورس کیمرہ اور دو ایئر بیگز ہیں۔ ساگا میں ہل سٹارٹ اسسٹ، ٹریکشن کنٹرول، بریک اسسٹ اور پارکنگ سینسرز بھی دئیے گئے ہیں۔
قیمت
دونوں کاروں کی قیمت تقریباً ایک جیسی ہی ہے۔ اسی لیے قیمت کو مد ںظر رکھتے ہوئے یہ موازنہ کیا گیا ہے۔ سوزوکی سوئفٹ GL M/T کی قیمت 2499000 روپے جبکہ پروٹون ساگا ایس کی قیمت 2399000 روپے ہے۔
مندرجہ بالا قیمتوں کو دیکھتے ہوئے ہمارے خیال میں سوئفٹ جی ایل مینوئل ساگا ایس A/T سے بہتر انتخاب ہوگا۔ ۔ سوئفٹ بمقابلہ ساگا، آپ کس گاڑی کو ترجیح دیتے ہیں؟ نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔