پروٹون ساگا باضابطہ طور پر لانچ کر دی گئی!

0 18,231

پروٹون پاکستان نے بالآخر اس سیڈان کو لانچ کر دیا ہے جس کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے، یعنی پروٹون ساگا، جسے ایک ڈجیٹل لانچ ایونٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ ساگا پاکستان میں پروٹون X70 کے بعد لانچ کی گئی پروٹون کی دوسری گاڑی ہے۔ الحاج پروٹون نے ساگا سیڈان تین ویرینٹس میں پیش کی ہے، اسٹینڈرڈ MT (مینوئل ٹرانسمیشن، اسٹینڈرڈ AT (آٹو ٹرانسمیشن) اور Ace AT (آٹو ٹرانسمیشن)۔

پاکستان میں ساگا کی لانچ کا ایک دلچسپ پہلو یہ ہے کہ الحاج موٹرز نے اس گاڑی کا ایک اسپورٹ ویرینٹ بھی پیش کیا ہے، لیکن یہ ایک لمیٹڈ ایڈیشن ہے۔ اس ویرینٹ کو R3 کا نام دیا گیا ہے یعنی ‘ریس، ریلی اینڈ ریسرچ’ تاکہ پاکستانیوں کو پروٹون کی موٹر اسپورٹ گاڑیوں کا اندازہ بھی ہو۔ الحاج پروٹون اس ویرینٹ کے صرف 100 عدد CBU یونٹس پیش کر رہا ہے۔

پروٹون ساگا کا مقابلہ

پروٹون ساگا مقامی مارکیٹ میں سخت مقابلے کا سامنا کرے گی۔ یہ گاڑی ہونڈا سٹی، ٹویوٹا یارِس، سوزوکی کلٹس، کِیا پکانٹو اور چنگان ایلسوِن کو ٹکر دے گی۔

آفیشل قیمت

ساگا کے پاکستان میں لانچ ہونے والے چار ویرینٹس کی آفیشل قیمتیں یہ ہیں۔

  • اسٹینڈرڈ MT 19,75,000 روپے
  • اسٹینڈرڈ AT 21,25,000 روپے
  • Ace AT 22,25,000 روپے
  • R3 (لمیٹڈ ایڈیشن) MT 21,75,000 روپے
  • R3 (لمیٹڈ ایڈیشن) AT 24,25,000 روپے

یہ ایکس-فیکٹری قیمتیں ہیں۔

ساگا کے نمایاں فیچرز

پروٹون ساگا یہ فیچرز پیش کر رہی ہے:

  • انجن: 1299cc
  • ٹرانسمیشن: 5-اسپیڈ مینوئل یا 4-اسپیڈ آٹومیٹک
  • پاور: 91hp
  • ٹارک: 120Nm
  • 15-انچ الائے رِمز
  • سائیڈ مررز انٹیگریٹڈ ٹرن سگنلز کے ساتھ
  • ریئر اسپوائلر
  • فوگ لیمپس
  • ایڈجسٹ ایبل اسٹیئرنگ
  • ریموٹ کنٹرول ٹرنک
  • ڈوئل فرنٹ ایئر بیگز
  • 7-انچ ٹچ اسکرین
  • اینٹی-لاک بریکنگ سسٹم (ABS)
  • DRLs (Ace AT)
  • اسٹیبلٹی کنٹرول (Ace AT)
  • ٹریکشن کنٹرول (Ace AT)
  • فرنٹ پارکنگ سینسرز (Ace AT)
  • ریورس کیمرا (Ace AT)

پانچ رنگ: سنو وائٹ، آرمر سلوَر، جیٹ گرے، روزوُڈ مرون اور روبی ریڈ۔

پروٹون ساگا کافی امکانات کے ساتھ مناسب قیمت کی سیڈان کے سیگمنٹ میں داخل ہو رہی ہے۔ البتہ یہ لوکل مارکیٹ میں سب سے زیادہ مشکل سیگمنٹ ہے اور اس پروٹون گاڑی کو مارکیٹ میں اپنا مقام حاصل کرنے کے لیے خود کو ثابت کرنا ہوگا۔

اس نئی مناسب قیمت کی سیڈان سے آپ کی توقعات کیا ہیں؟ ہمیں کمنٹس سیکشن میں بتائیں۔ ہم ساگا بمقابلہ سٹی، ساگا بمقابلہ یارِس ساگا بمقابلہ ایلسوِن اور ساگا بمقابلہ پکانٹو پر تفصیلی تقابلی تحاریر پر کام کر رہے ہیں۔ اس لیے آتے رہیے!

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.