پروٹون ساگا کی قیمتوں میں اضافہ
پاکستان میں رواں سال 2022 میں دوسری بار گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ دیگر گاڑیوں کی طرح پروٹون ساگا کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ کمپنی نے پروٹون ساگا کی قیمتوں میں دو مختلف ٹائم لائنز کے مطابق اضافے کا اعلان کیا ہے۔
پروٹون ساگا کی نئی قیمتیں
کمپنی نے گاڑی کے بیس اور مِڈ ویرینٹس کی قیمتوں میں 200000 روپے کا اضافہ کیا ہے۔ تاہم، قیمت میں 50 فیصد اضافہ ہوگا۔ یعنی 10 مئی تک بکنگ کے لیے 100000 روپے جبکہ اس کے بعد قیمت میں 100 فیصد اضافہ ہو جائے گا (یعنی روپے 200000)۔
پروٹون ساگا کے ٹاپ ویرینٹ کی قیمت میں 220000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ دیگر دو ویرینٹس کی طرح ٹاپ ویرینٹ کی قیمت میں بھی 50 فیصد اضافہ ہو گا (یعنی 110000 روپے)۔ 10 مئی تک بکنگ کے لیے 110000 روپے جبکہ اس کے بعد قیمت میں 100 فیصد اضافہ ہو جائے گا (یعنی روپے 220000)۔
- پروٹون ساگا سٹینڈرڈ مینوئل ویرینٹ کی نئی قیمت 2249000 روپے ہے۔ 10 مئی کے بعد یہ قیمت 2349000 روپے ہو جائے گی۔
- پروٹون ساگا سٹینڈرڈ آٹومیٹک ویرینٹ کی نئی قیمت 2399000 روپے ہے۔ 10 مئی کے بعد مِڈ ویرینٹ کی قیمت 2499000 روپے ہو جائے گی۔
- پروٹون ساگا ACE آٹومیٹک ویرینٹ کی نئی قیمت 2509000 روپے ہے۔ 10 مئی کے بعد ٹاپ ویرینٹ کی قیمت 2519000 روپے ہو جائے گی۔
خیال رہے کہ کِیا، چنگان، پرنس DFSK اور پروٹون نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ جس کے بعد اب ٹویوٹا، سوزوکی، ایم جی، ہیوال، بائیک ور ہیونڈائی کی قیمتوں میں اضافہ ممکن ہے۔
ساگا کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ کسی کو تجویز کریں گے کہ قیمتیں مزید بڑھنے سے پہلے یہ سیڈان خریدیں؟ کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے اظہار کریں۔