پنجاب حکومت نے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کیلئے نئی تاریخ کا اعلان کر دیا

0 828

محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے لیے نئی ڈیڈ لائن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ محکمے کا کہنا ہے کہ ” صرف سولہ دن باقی ہیں کیونکہ ادائیگی کی آخری تاریخ 31 اگست 2021 تک بڑھا دی گئی ہے”۔

محکمہ نے ایک اعلان میں کہا ہے کہ ای پے کے ذریعے ٹیکس کی ادائیگی کرنے پرصارفین کو15 فیصد چھوٹ دی جائے گی جس میں 10 فیصد چھوٹ جبکہ 5 فیصد رعایت شامل ہوگی۔ محکمہ نے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ اس آفر سے فائدہ اٹھانے کے لیے جلد از جلد ٹیکس ادا کریں۔

آخری تاریخ

اس سے قبل محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے سالانہ ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والے گاڑیوں کے مالکان کے لیے وارننگ جاری کی تھی۔ سرکاری نوٹس کے مطابق تمام گاڑیوں کے مالکان کو اپنی گاڑی کا ٹوکن ٹیکس ادا کرنے کے لیے 30 جون تک 20 دن کی ڈیڈلائن دی گئی تھی۔

محکمہ ایکسائز نے مزید کہا ہے کہ اگر گاڑیوں کے مالکان نے ٹیکس ادا نہیں کیا تو ان کے خلاف مندرجہ ذیل ایکشن لیا جائے گا:

  • گاڑی ضبط کر لی جائے گی
  • گاڑی کے مالک کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے
  • بھاری جرمانہ وصول کیا جائے گا
  • چالان جاری کرتے ہوئے گاڑی کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی

پنجاب میں وہیکل ٹوکن ٹیکس کیسے ادا کیا جائے؟

محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن پنجاب نے شہریوں کے لیے ہر قسم کے ٹیکس کی ادائیگی کو آسان بنا دیا ہے۔ شہری آفس جائے بغیر اپنا ٹوکن ٹیکس آن لائن ادا کر سکتے ہیں جس کا طریقہ ذیل میں بیان کیا گیا ہے۔

  • e-Pay پنجاب ایپ گوگل پلے سٹور یا ایپل ایپ سٹور سے انسٹال کریں
  • اپنا اکاؤنٹ بنائیں
  • ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ ٹیب کے نیچے دئیے گئے ٹوکن ٹیکس کو منتخب کریں
  • گاڑی کا رجسٹریشن نمبر درج کریں (مثلا LEA-123 یا LEA-20-123)
  • تفصیلات کی تصدیق کریں اور چالان بنائیں
  • PISDنمبر نوٹ کریں اور موبائل بینکنگ، انٹرنیٹ بینکنگ، اے ٹی ایم سروسز، یا OTC بینکنگ ٹرانزیکشن کا استعمال کرتے ہوئے اپنی گاڑی کا ٹوکن ٹیکس ادا کریں۔

ٹیکس ادا کرنے کے بعد ٹوکن ٹیکس اسٹیکر لینا نہ بھولیں اور اسے اپنی کار کی ونڈ شیلڈ پر چسپاں کریں۔

اپنی گاڑی پر واجب الادا ٹوکن ٹیکس معلوم کرنے کیلئے موٹر وہیکل ٹیکس کیلکولیٹر کا استعمال کریں۔ مزید معلومات کے لیے 0800-08786 پر کال کریں، 8785 پر ایس ایم ایس کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.