جیپ رینگلر جلد گلابی رنگ میں نظر آئے گی
انڈسٹری میں بھی یہ ٹریںڈ دیکھنے ابھر کر سامنے آنے لگا ہے جس کے تحت جلد گلابی رنگ کی جیب رینگلر بھی مارکیٹ میں قدم رکھنے والی ہے۔ موپر انسائیڈرز ڈلرشپ کے مطابق جیپ رینگلر کا گلابی رنگ والا ایک لمیٹیڈ ایڈیشن جلد سامنے آئے گا۔
گلابی جیپ رینگلر کے پیچھے چھپی اصل کہانی
امریکی کار برانڈ ‘جیپ’ رواں سال اپنی 80 ویں سالگرہ منا رہی ہے۔ اس موقع پر صارفین کے مابین جوش و خروش کو بڑھانے کے لیے کمپنی کئی محدود ایڈیشن ماڈلز کے ساتھ اپنی کار لائن اپ کو نیا رنگ دے رہی ہے۔
چند روز قبل چیف ڈیزائن آفیسر رالف گیلس نے اس نئے رنگ کے بارے میں ایک دلچسپ انسٹاگرام پوسٹ شائع کی۔ انھوں نے نئی گلابی رنگ کی جیپ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں اس نئی جیپ رینگلر کا سکیچ بنانے کا کریڈٹ لیتا ہوں’۔
چند ہی لمحوں بعد گیلس نے پوسٹ دیلیٹ کرتے ہوئے ایک نئی پوسٹ شئیر کی جس میں اپڈیٹ شدہ رینگلر کی تصویر شائع کی گئی تھی۔ یہ وہ اصل رینگلر تھی جس کے سکیچ کے بارے میں انھوں نے کریڈٹ لینے کی بات کی تھی۔ اس سکیچ میں ہیپی ڈیز کے کریکٹر آرتھر فونزریلی کی گرل فریںڈ کی تصویر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔
آپ دیکھ سکتے ہیں کہ رینگلر کے اس نے رنگ کے پیچھے یہی بڑی وجہ تھی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ انھوں نے فونزریلی کی گرل فرینڈ کو دیکھتے ہوئے نئی رینگلر کیلئے گلابی رنگ کا انتخاب کیا۔
رنگ کی دیگر آپشنز:
پنک رنگ کے علاوہ نئی رینگلر چیف بلیو، Nacho (PY5)، اور سبز رنگ میں بھی دستیاب ہیں۔ امریکا میں رینگلر کی ڈیلر شپس پر مذکورہ تمام رنگوں کی آپشن موجود ہے۔ اس گلابی رنگ کی رینگلر کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔