ریگل آٹوموبائلز نے اپنا پروڈکشن پلانٹ بند کر دیا

0 3,758

ٹویوٹا پاکستان اور ہونڈا اٹلس کے فوراً بعد ریگل آٹوموبائلز انڈسٹریزلمیٹڈ نے بھی اپنا پروڈکشن پلانٹ بند کر دیا ہے۔ کمپنی نے اس سلسلے میں ایک پبلک نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ 

لوکل کار میکر نے اس نوٹس میں کہا ہے کہ ان مشکل دنوں میں ہم اپنی priorities کو ایڈجسٹ کر رہے ہیں۔ حکومت پاکستان کی گائیڈلائنز پر عمل کرتے ہوئے ریگل آٹوموبائلز پروڈکشن پلانٹ اور آفسز اگلے نوٹس تک بند رہیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی ڈلیوری میں بھی delay ہو سکتا ہے ۔

کمپنی نے زور دیا ہے کہ حکومت کی جانب سے سیفٹی کے لیے لگائی گئی پابندیاں نرم پڑتے ہی وہ عوام کو گاڑیوں کی جلد از جلد ڈلیوری کا وعدہ کرتی ہے۔ نوٹس نیچے دیکھیں:

نہ صرف ریگل آٹوموبائلز بلکہ کئی دیگر کار میکرز بھی لاک ڈاؤن اور کروناوائرس کی وجہ سے اپنے پروڈکشن پلانٹس بند کر چکے ہیں۔ ان آٹومیکرز کے نام یہ ہیں: 

  • پاک سوزوکی موٹر کمپنی (PSMC) 
  • ٹویوٹا پاکستان
  • الحاج-فا موٹرز
  • JW فورلینڈ
  • ماسٹر موٹرز
  • ہیونڈائی نشاط موٹر
  • کِیا موٹرز
  • یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز

پاکستان میں آٹوموٹو سیکٹر کے حوالے سے مزید خبروں کے لیے آتے رہیں اور اپنی رائے نیچے کمنٹس سیکشن میں دیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.