کراچی میں نظر آنے والی کاواساکی H2R کا اصل مالک کون؟ حقیقیت کھل گئی
گزشتہ ہفتے سے سوشل میڈیا پر کچھ ایسی ویڈیو اور تصاویر گردش کر رہی ہیں جن میں پاکستانی کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی اور شاہین آفریدی کراچی میں سپر بائیک کاواساکی H2R کی رونمائی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جس سکتا ہے کہ دونوں ستاروں نے موٹر بائیک سے کور ہٹا رہے ہیں جبکہ وہاں موجود ہجوم خوشی کا اظہار کر رہا ہے۔
ویڈیو کے بعد شئیر ہونے کے بعد کئی سوشل میڈیا پیجز پر کی گئی پوسٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ شاہد آفریدی نے یہ ہیوی بائیک شاہین آفریدی کو تحفے میں دی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ کہ شاہین کی منگنی شاہد آفریدی کی بیٹی سے ہوئی ہے اس لیے رپورٹس میں یہ کہا گیا ہے کہ یہ سسر کی طرف سے اس کے داماد کے لیے تحفہ ہے۔ یہ رپورٹس ہمارے لیے بھی کافی حیران کن تھیں، اسی لیے ہم نے اس بارے تحقیق کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہماری تحقیق نے اس کہانی کی بالکل الگ تصویر دکھائی۔
کیا یہ دعوے حقیقی ہیں؟
رپورٹس میں کیے جانے والے تمام دعوے سچے نہیں ہے۔ سچ ہے کہ شاہد آفریدی نے یہ بائیک شاہین کو تحفے میں نہیں دی ہے بلکہ یہ سپر بائیک مظہر شاہ نے امپورٹ کی ہے۔ مظہر شاہ کراچی کے ایک مشہور کار ڈیلر اور شاہد آفریدی کے کزن ہیں۔ شاہین اور شاہد آفریدی کو بطور مہمان تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔ لہذا، براہ کرم سوشل میڈیا پر شئیر کی جانے والی ہر چیز کو بغیر تحقیق کیے سچ مت سمجھیں۔
کاواساکی H2R
یہ پاکستان میں تیسری کاواساکی H2R ہے۔ ہمارے ذرائع کے مطابق بائیک کے مالک نے یہ 1 کروڑ روپے 55 لاکھ روپے میں درآمد کی ہے۔ اس ہیوی بائیک کو خاص طور پر ٹریک ریس کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ دنیا کی تیز ترین بائیکس میں سے ایک ہے۔ گزشتہ سال ہم نے کاواساکی H2Rکا آنر ریوئیو بھی کیا تھا۔
کاواساکی نِنجا H2R کے فیچرز
کمپنی نے H2R بنانے میں بہت زیادہ کاربن فائبر استعمال کیا ہے جو اسے کم وزن کے ساتھ پاورفل بائیک بناتا ہے۔ اس کا ایگزاسٹ ٹائٹینیم سے بنایا گیا ہے جس کی آواز کافی گرج دار ہے۔ بائیک کی بناوٹ ہی اس کو ایک یونیک شکل دیتی ہے۔
انجن
H2 کی طرح H2R بھی 1000 سی سی ہے لیکن اس کا سپر چارجر اور شافٹ کاواساکی H2 سے بڑا ہے جو کہ بائیک کو 325bhp پاور دیتا ہے۔
کیا یہ واقعی تیز ترین موٹر سائیکل ہے؟
بائیک کے مالک کے مطابق ابھی تک کسی بائیک نے اس کی رفتار کا ریکارڈ نہیں توڑا ہے۔ رپورٹس کے مطابق صحیح ماحول اور ٹھیک گیئرز کے تحت اس کی رفتار 420 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جا سکتی ہے۔
بائیک کا تفصیلی ریوئیو آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں: