پاکستان کی پہلی الیکٹرک کار کے فیچرز و دیگر خصوصیات
گزشتہ روز سامنے آنے والی پاکستان کی پہلی الیکٹرک کار نور ای کے بارے میں تو یقینا آپ جانتے ہی ہوں گے۔ گاڑی کی رونمائی گزشتہ روز کراچی میں کی گئی۔ آپ نے پاک ویلز کے سوشل میڈیا پیجز پر اس گاڑی کی ٹصاویر بھی دیکھی ہوں گی اور اگر آپ نے تصاویر نہیں دیکھیں تو یہاں کلک کریں۔
یہ ایک پروٹوٹائپ کار ہے۔۔۔
گاڑی کی تصاویر دکھانے کے بعد اس فیچرز و دیگر خصوصیا کے بارے میں بات کریں گے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ ایک پروٹوٹائپ کار ہے۔ کمپنی ڈائس فاؤنڈیشن کے مطابق یہ سال 2024 کی چوتھی سہ ماہی میں لانچ کی جائے گی۔ یعنی ابھی ہمیں ڈیڑھ سال مزید انتظار کرنا پڑے گا۔
گاڑی کے فیچرز و دیگر خصوصیات ذیل میں دئیے گئے ہیں۔
جیسا کہ پہلے ذکر کیا گیا ہے کہ اس ہیچ بیک میں پانچ سیٹیں اور پانچ دروازے ہیں۔ یہ ایک الیکٹرک گاڑی ہے تو آئیے اس کی بیٹری کی طاقت اور رینج پر بات کریں۔
بیٹری
کمپنی آفیشلز نے ہمیں بتایا کہ کار میں KwH35 بیٹری کے ساتھ آئے گی جو 107 ہارس پاور اور 200Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کمپنی نے دعویٰ کیا کہ کار کی رینج AC کے ساتھ 210 کلومیٹر جبکہ رفتار 120 کلومیٹر ہوگی۔ تاہم، گاڑی کی اصل رینج لانچ ہونے کے بعد سامنے آئے گی۔
چارجنگ ٹائم
کار میں چارجنگ کے دو آپشنز موجود ہیں۔ پہلا ڈی سی چارجرز کے ساتھ فاسٹ چارجنگ ہے جو گاڑی کو صرف 2 گھنٹے میں چارج کرے گا۔ تاہم، کمپنی کی طرف سے اس کا تجربہ نہیں کیا گیا ہے اس لیے فی الحال یہ صرف ایک دعویٰ ہے۔
اس کے علاوہ دوسرا آپشن یہ ہے کہ آپ باقاعدہ 220 واٹ چارجر کے ساتھ بھی چارج کر سکتے ہیں لیکن فاسٹ چارجنگ نہیں ہوگی۔ اس صورت میں ہیچ بیک کو مکمل طور پر چارج کرنے میں تقریباً 7 سے 8 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
ٹائر کا سائز
گاڑی میں 16 انچ کے الائے وہیل اور 180 ملی میٹر گراؤنڈ کلیئرنس دی گئی ہے۔
ڈرائیو
مینوفیکچررز کے مطابق، کار میں دو موڈز )ایکو، سپورٹ( کے ساتھ سنگل پیڈل ڈرائیونگ ہوگی۔
دیگر فیچرز
کمپنی کے مطابق گاڑی میں ذیل میں دئیے گئے فیچرز موجود ہیں۔
- رئیر ویو کیمرہ
- فولڈنگ سائیڈ ویو مرر
- لیدر سیٹس
- بلوٹوتھ
- ٹلٹ ایںڈ ٹیلی سکوپ سٹیرنگ
- پاور ونڈوز
آپ اس الیکٹرک کار کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں اہنی رائے کا اظہار کریں۔