پاکستان کی پہلی الیکٹرک ہیچ بیک کار کی رونمائی

0 16,146

پاکستان کی 75ویں سالگرہ پر ڈائس فاؤنڈیشن نے ملک کی پہلی الیکٹرک ہیچ بیک کار کی رونمائی کی۔

اس الیکٹرک گاڑی کا پروٹو ٹائپ ڈائس فاؤنڈیشن کی طرف سے ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے، جو کہ پاکستانی تارکین وطن کی طرف سے چلائی جانے والی امریکی غیر منافع بخش تنظیم ہے۔ جس کو مقامی تعلیمی اداروں اور انڈسٹری کی مدد بھی حاصل ہے۔ پاکستان کی پہلی الیکٹرک ہیچ بیک کے پروٹو ٹائپ کا نام نور- ای (نور کے نام پر رکھا گیا) رکھا گیا ہے۔ الیکٹرک کار کمپنی کا نام جزری ہے۔ (12 صدی کے ایک سائنسدان اسماعیل الجزری کے نام پر رکھا گیا ہے)۔

تفصیلات اور دیگر خصوصیات

اس الیکٹرک ہیچ بیک کے کچھ فیچرز اور خصوصیات یہ ہیں:

5 سیٹر، 5 ڈور ہیچ بیک

پاور: 107 ہارس پاور (80 کلو واٹ)

ٹارک: 200N

اے سی کی رینج:  اے سی کے ساتھ 210 کلومیٹر+ (اصل رینج ابھی جانچنا باقی ہے)

بیٹری کا سائز: 35kWh

وہیل/ٹائر کا سائز  R16 205/55

چارجنگ ٹائم

سست چارجنگ – 7  سے 8 گھنٹے (ریگولر 220 واٹ آؤٹ لیٹ)

فاسٹ چارجنگ – 2 گھنٹے (تیز ڈی سی چارجرز سے، ابھی ٹیسٹ ہونا باقی ہے)

گاڑی کی رونمائی کی تقریب آج شام 4.00 بجے شروع ہوئی، جس میں اس پروٹو ٹائپ کار کو پوری شان و شوکت سے دکھایا گیا۔ کار کی کچھ خصوصی تصاویر یہاں ہیں!

نور- ای کا کانسیپٹ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے لیکن یہ پاکستانی آٹو موٹیو انڈسٹری کی طرف سے اٹھایا جانے والا ایک عظیم اور اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔ ڈائس فاؤنڈیشن تجارتی طور پر پروٹوٹائپ تیار کرنے کے لیے کافی سرمایہ کاری حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس میں تقریبا 3 سال لگ سکتے ہیں۔

ڈائس فاوںڈیشن کیجانب سے یہ کار پاکستانی عوام کے لیے یوم آزادی پر ایک عظیم تحفہ ہے۔ یہ ایک بڑی بات ہے کہ مقامی سطح پر تیار کی گئی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاریاں شروع کردی گئی ہے۔ پاکستان کی موجودہ آٹو پالیسی نے بڑی حد تک الیکٹرک گاڑیوں پر توجہ مرکوز کی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس منصوبے پر مزید کام ہوگا۔

آپ اس الیکٹرک کار کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں اہنی رائے کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.