7 سیٹر اوشان X7 کے فیچرز و دیگر خصوصیات

0 2,403

چنگان کی پہلی کراس اوور اوشان X7 کے دو ویرینٹس ( کمفرٹ اور فیوچرسینس) لانچ کیے گئے ہیں۔ ان میں سے ایک 5 سیٹر جبکہ دوسری 7 سیٹر ہے۔ ہم آپ کیلئے 7 سیٹر ویرینٹ کے فیچرز و دیگر خصوصیات لے کر آئے ہیں۔

سائز

7 سیٹر اوشان X7 کا وہی سائز ہے جو 5 سیٹر ویرینٹ فیوچرسینس کا ہے۔ دونوں کی لمبائی 4730 ملی میٹر، چوڑائی 1870 ملی میٹر اور اونچائی 1720 ملی میٹر ہے۔ یعنی کہ 7 سیٹر کمفرٹ ویرینٹ میں جگہ سے سمجھوتہ کیا گیا ہے۔

پاور

گاڑی میں 1500 سی سی ٹربوچارجڈ TGDI یورو 6 انجن دیا گیا ہے جو 185 ہارس پاور اور 300Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی میں 7 سپیڈ DCT آٹو ٹرانسمشن اور فرنٹ ویل ڈرائیو ڈرائیوٹرین دی گئی ہے۔ گاڑی میں 4 ڈرائیوںگ موڈز ہیں۔ جن میں ایکو، کمفرٹ، سپورٹ اور کسٹم شامل موڈز ہیں۔

اس کے علاوہ گاڑی میں سٹارٹ/سٹاپ ٹیکنالوجی بھی دی گئی ہے۔ جس کے تحت گاڑی کے رکنے پر انجن کو خود بخود بند ہو جاتی ہے اور گاڑی کی فیول ایوریج بہتر رہتی ہے۔

ایکسٹیرئیر

گاڑی کا ایکسٹیرئیر دیکھنے میں کافی سپورٹی ہے۔ یہاں آپ کو ایل ای ڈی DRLs کے ساتھ بائی بیم پروجیکٹر ہیڈ لائٹس اور بولڈ سرج – فلو گرِل نظر آئے گی۔ اس کے علاوہ سٹینڈرڈ ٹرن سگنلز کے ساتھ الیکٹریکلی ایڈجسٹ ایبل، ریٹریکٹیبل اور ہیٹِڈ سائیڈ ویو مِررز اور 19 انچ کے الائے ویلز نظر آتے ہیں۔

رئیر پروفائل میں LED انفینیٹی ٹیل لائٹس، ہائی ماؤنٹِڈ بریک لیمپس، رئیر فوگ لائٹس اور ریورس لیمپس دئیے گئے ہیں۔

Changan Oshan X7

انٹیرئیر        

گاڑی میں سمارٹ پروکسیمیٹی انٹری کا فیچر دیا گیا ہے جو آپ کے ہاتھ یا جیب میں موجود ریموٹ کی چابی کو سینس کرتے یوئے خود کار طریقے سے کار کے دروازے اور شیشے کھولتا اور ہیڈلائٹس کو آن کرتا ہے۔ یہاں ایک اور سمارٹ ایگزٹ فیچر ہے جو اسی طرح کام کرتا ہے۔ جب آپ ریموٹ کی چابی کے ساتھ گاڑی سے نکلتے ہیں تو کار کے دروازے، کھڑکیاں اور سن روف خود بخود بند ہو جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ گاڑی میں ہمارے پاس فاکس پرفوریٹِڈ  لیدر سیٹس ملتی ہیں جن میں 6 وے پاورڈ ڈرائیور اور فرنٹ سیٹس بھی شامل ہیں۔ یہاں انسٹرومنٹ کلسٹر میں 7 انچ کی ڈیجیٹل LCD سکرین دی گئی ہے۔

دیگر فیچرز میں 10.25 انچ کا HMI (ہیومن مشین انٹرفیس)، میڈیا اور کروز کنٹرول بٹن کے ساتھ D شکل کا سپورٹی اسٹیئرنگ وہیل، آٹومیٹک ٹچ کلائمیٹ کنٹرول سسٹم، اور پینورامک سن روف شامل ہیں۔

سیفٹی

اوشان X7 کمفرٹ میں بہت سے سیفٹی فیچرز دئیے گئے ہیں۔ جن میں 4 ایئر بیگز، رئیر کیمرہ، آن بورڈ کار ڈائگناسٹک سسٹم، TPMS (ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم)، رئیر پارکنگ سینسرز، ABS (اینٹی لاک بریکنگ سسٹم) کے ساتھ EBD (الیکٹرانک بریک ڈسٹری بیوشن)، ٹی سی (ٹریکشن کنٹرول)، ای ایس پی (الیکٹرانک اسٹیبلٹی پروگرام)، اور ہل ہولڈ اینڈ ڈیسنٹ کنٹرول شامل ہیں۔

قیمت

7 سیٹر اوشان X7 کی ایکس فیکٹری قیمت 5750000 روپے ہے۔

مقابلہ

7 سیٹر اوشان X7 کے مارکیٹ میں 2 حریف ہیں۔ جن میں ٹویوٹا فارچیونر اور DFSK گلوری 580 پرو شامل ہیں۔

آپ اس گاڑی کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ نیچے دئیے گئے کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Oshan X7 Comfort

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Join WhatsApp Channel