5 سیٹر اوشان کے فیچر و دیگر خصوصیات

0 4,155

چنگان پاکستان نے اوشان X7 لانچ کر دی ہے۔ جیسا کہ آپ جان چکے ہیں کہ گاڑی کے دو ویریںٹس (کمفرٹ اور فیوچر سینس) لانچ کیے گئے ہیں۔ لہذا، ہم ٹاپ ویریںٹ 5 سیٹر اوشان X7 کے فیچر اور دیگر خصوصیات ذیل میں تفصیل سے درج ہیں۔

سائز

کمپنی کے مطابق گاڑی 4730 ملی میٹر لمبی، 1870 ملی میٹر چوڑی اور 1720 ملی میٹر اونچی ہے جبکہ اس میں 5 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور یہ سی پلس سیگمنٹ کراس اوور SUV ہے۔

انجن اور ٹرانسمشن

گاڑی میں 1499 سی سی 1.5TGDI یورو ٹربو انجن دیا گیا ہے جو 185 ہارس پاور اور 300Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی میں 7 سپیڈ DCT آٹو ٹرانسمشن اور فرنٹ ویل ڈرائیو ڈرائیوٹرین دی گئی ہے۔

گاڑی میں 4 ڈرائیوںگ موڈز ہیں۔ جن میں ایکو، کمفرٹ، سپورٹ اور کسٹم شامل موڈز ہیں۔

ایکسٹیرئیر

گاڑی کے فرنٹ پروفائل کی بات کی جائے تو یہاں آپ کو ایل ای ڈی DRLs کے ساتھ بائی بیم پروجیکٹر ہیڈ لائٹس نظر آئیں گی۔ سائیڈ پر آپ کو 225/55/R19 کے ٹائر سائز کے ساتھ 19 انچ کے الائے وہیل نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ یہاں آپ کو الیکٹریکلی ایڈجسٹ ایبل/ فولڈ ایبل اور ہیٹِڈ سائیڈ ویو مررز ملیں گے۔

رئیر پروفائل دیکھیں تو یہاں پاورڈ ٹیل گیٹ کے ساتھ انفینٹی LED ٹیل لائٹس دی گئی ہیں۔ کار میں اسمارٹ کی انٹرنس اور اسمارٹ ٹرنک اوپنر جیسے فیچر بھی نظر آتے ہیں۔

انٹیرئیر

گاڑی کے انٹیرئیر میں آپ کو فاکس لیدر سیٹ میٹریل اور 6 وے پاورڈ ڈرائیونگ سیٹس دیکھنے کو ملیں گی۔ مزید برآں، دونوں سیٹس گرم اور ہوادار ہیں۔ کار میں آٹو کلائمیٹ کنٹرول ایئر کنڈیشنگ سسٹم دیا گیا ہے جس میں ریئر اے سی وینٹس بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔

اگر آپ سٹیئرنگ کو دیکھیں تو یہاں آپ کو میڈیا کنٹرولز دیکھنے کو ملیں گے۔ گاڑی میں 7 انچ ڈیجیٹل LCD اور ہیومن مشین انٹرفیرنس کے ساتھ 10.25 انچ کی انفوٹینمنٹ ٹچ سکرین بھی دی گئی ہے۔

سیفٹی اور کمفرٹ

گاڑی میں بہت سے سیفٹی فیچرز دئیے گئے ہیں۔

  • 4 ایئر بیگز
  • ایڈاپٹیو کروز کنٹرول
  • 360 ڈگری کیمرہ
  • ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم (TPMS)
  • ABS + EBD
  • بریک اسسٹ
  • فارورڈ کولیژن وارننگ
  • آٹو ایمرجنسی بریکنگ
  • ٹریکشن کنٹرول
  • الیکٹرانک سٹیبلٹی پروگرام
  • ہل ہولڈ اینڈ ڈیسنٹ کنٹرول
  • اِموبلائزر
  • ڈیٹا ریکارڈر
  • پارکنگ سینسر (فرنٹ + رئیر)
  • آن بورڈ کار ڈائیگناسٹک سسٹم
  • سمارٹ پراکسیمٹی انٹری (کار آپ کے ہاتھ یا جیب میں موجود ریموٹ کی چابی کو سینس کرتی ہے اور آٹومیٹک طریقے سے دروازے اور شیشے کھول دیتی ہے اور ہیڈلائٹس کو آن کرتی ہے۔ یہاں ایک سمارٹ ایگزٹ فیچر بھی ہے جو اسی طرح کام کرتا ہے۔ جب آپ کار سے باہر نکلتے ہیں تو ریموٹ کنٹرول کے ساتھ، کار کے دروازے، کھڑکیاں اور سن روف خود بخود بند ہو جاتے ہیں۔

قیمت

گاڑی کی ابتدائی قیمت 5950000 روپے ہے۔

5-seater Changan Oshan X7

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.