سٹار اینونیمس کے ریوو کا آنر ریوئیو
آج ہم سٹار اینونیمس کے بلیک ریوو کا اونر ریوئیو لے کر آئے ہیں۔ اس ریوئیو میں مبین نے ریوو کے ساتھ اپنے تجربے اور اپنی ڈریم کار خریدنے کے سفر پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ریوو نے 2016 میں 3000 سی سی لیٹر ویرینٹ کیساتھ ڈیبیو کیا، جس کے بعد اسے 2800 سی سی 1GD انجن کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا گیا جو اس مخصوص کار میں ہے۔ یہ تقریباً 175 ہارس پاور اور 420 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے، جسے بعد 2021 میں اسے 201 ہارس پاور اور 500 نیوٹن میٹر ٹارک تک اپ ڈیٹ کیا گیا۔ یہ انجن 6 سپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن اور فور وہیل ڈرائیو سسٹم کے ساتھ ترتیب دیا گیا ہے۔
خریداری کا فیصلہ
اونر نے تین سال پہلے اپنی پہلی کار ہنڈا سٹی خریدی تھی۔ تب سے، ایک سیاہ ریوو ہمیشہ اس کی آپشن لسٹ میں رہتا تھا۔ اونر نے کہا کہ یہ اس کی ڈریم کار تھی لیکن وہ شروع میں اسے خرید نہیں سکتا تھا۔ حال ہی میں، جب وہ اپنی گاڑی کو اپ گریڈ کرنا چاہتا تھا، تو اس نے یہ 2018 دیکھی اور کسی دوسرے آپشن پر غور کیے بغیر اسے خرید لیا۔
گاڑی میں کی گئی تبدیلیاں
اونر نے اس ریوو کو خریدنے سے پہلے ہی اس میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ان میں سے کچھ اپ گریڈ میں آرمرڈ ہیمر فرنٹ اور بیک بمپر، سیاہ 19 انچ الائے رمز، آل ٹیرین ٹائرز اور ڈی کرومڈ ایکسٹریئر ٹرمز شامل ہیں، جو اس ٹرک کو مزید خوبصورت بناتے ہیں۔ مالک کے مطابق، وہ صرف اس کار کو ایک معتدل شکل دینا چاہتا تھا اسی لیے اس کے اندرونی یا انجن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
فیول ایوریج
1GDانجن کو فیول انجن کی کارکردگی کے لحاظ سے بہت موثر جانا جاتا ہے اور مالک کے مطابق وہ عام ڈرائیونگ پر شہر کے اندر 12 سے 13 کلومیٹر فی لیٹر کی فیول ایوریج آسانی سے حاصل کر لیتا ہے۔ اگر 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایا جائے تو یہ ہائی وے پر تھوڑی بڑھ جاتی ہے۔
دیکھ بھال
اونر ابتدائی طور پر اپنی تمام کاریں آتھرائزڈ ڈیلرشپ پر لے گیا لیکن وقت گزرنے کے اسے لگتا ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً دیکھ بھال کے لیے بہت زیادہ قیمت وصول کرتے ہیں۔ اس لیے اونر اسے مقامی ورکشاپ میں لے جاتا ہے جہاں اسے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا ہے۔ اوسط دیکھ بھال کی لاگت ہر 3000 کلومیٹر پر تقریباً 5 سے 6000 روپے آتی ہے۔