سوزوکی بولان کا اے سی ویرینٹ بند کر دیا گیا
سوزوکی پاکستان نے ایک سال بعد بولان کا اے سی ویرینٹ بند کر دیا ہے کہ صارفین کیلے ایک بری خبر ہے۔ ذرائع اور سوزوکی ڈیلرشپ کے مطابق کمپنی نے ایک بار پھر اس ویرینٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اگر آپ کو یاد ہو تو ہم نے آپ کو بتایا تھا کہ اے سی والا کیری ڈبہ پندرہ سال کے بعد ایک بار پھر لانچ کیا جا رہا ہے۔
سوزوکی بولان کا اے سی والا پہلا ویرینٹ
اے سی والا پہلا سوزوکی بولان 2006-07 میں لانچ کیا گیا لیکن یہ ناکام ثابت ہوا۔ جس کی بنیادی وجہ اوورہیٹنگ اور کم انجن پاور تھی۔ سوزوکی مہران کی طرح اے سی کی کارکردگی خاص طور پر گرمیوں میں تسلی بخش نہیں تھی اس لیے اسے بند کر دیا گیا۔ مزید برآں، بولان کا انجن ڈرائیونگ سیٹ کے نیچے ہے، اور زیادہ گرم ہونے کا مطلب ڈرائیور کے لیے شدید تلکیف ہے۔
گزشتہ سال سوزوکی بولان کے دوبارہ لانچ ہونے کے بعد، ہم نے موجودہ سوزوکی بولان کا جائزہ لیا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ AC کو آن کرنے کے بعد باڈی وائبریٹ ہوتی ہے۔ تاہم، اے سی کی پرفارمنس اچھی تھی۔ لہذا، ہمیں امید تھی کہ اس بار یہ کامیاب ہوگا لیکن ایسا نہیں ہوا کیونکہ سوزوکی پاکستان کی متعدد ڈیلرشپ نے تصدیق کی کہ AC ویرینٹ بند کر دیا گیا ہے۔
ناکامی کی ممکنہ وجوہات
پہلی وجہ، جیسا کہ ہم نے اوپر ذکر کیا، اوور ہیٹنگ، باڈی وائبریشن اور انجن کی کم پاور سکتا ہے۔ اور ہم ان کا ذکر اس لیے کر رہے ہیں کہ یہ پہلے بھی ہو چکا ہے اور دوبارہ ہونے کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔ دوسری ممکنہ وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ کمپنی کے پاس AC یونٹس کی ایک مخصوص تعداد تھی، جو اس نے پچھلے سال لگائی تھی اور اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ AC کا ویرینٹ لاگت کے قابل نہیں ہے۔
اس کے علاوہ تیسری وجہ اس کی کم فروخت ہو سکتی ہے، خاص طور پر پچھلے دو مہینوں میں، کیونکہ کمپنی نے جون اور جولائی 2022 میں سوزوکی بولان کے صرف 580 یونٹ فروخت کیے تھے۔
سوزوکی بولان اے سی ویرینٹ کے دوسری بار بند ہونے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔