وہیکل ایمیشن فراڈ کے الزام میں سوزوکی پلانٹس پر چھاپہ

0 7,347

سوزوکی 22000 سے زیادہ ڈیزل گاڑیوں کے یورپین ایمیشن کے ٹیسٹ میں دھوکہ دہی کی وجہ سے اس وقت مشکل میں ہے۔ یورپ کی کریمنل جسٹس ایجنسی نے الزامات پر فوری کارروائی کے طور پر جرمنی، ہنگری اور اٹلی میں سوزوکی پلانٹس پر چھاپے مارے ہیں۔ سوزوکی فراڈ کیس کی تفصیلات یہ ہیں۔

سوزوکی نے کس طرح یورپی یونین کو دھوکہ دیا؟

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سوزوکی نے اپنی ڈیزل گاڑیوں میں غیر قانونی ہارڈ ڈیوائسز نصب کیں تاکہ یورپی ایمیشن ٹیسٹ میں ایمیشن کی غلط ریڈنگ فراہم کی جا سکے۔ یہ ڈیوائسز گاڑیوں سے خارج ہونیوالی نائٹروجن آکسائیڈ (NOx)  کو حقیقی طور پر ہونے والے اخراج کی نسبت کنٹرول شدہ ٹیسٹ ماحول میں ہونیوالے اخراج کے مقابلے میں کم کرتی ہیں۔

سوزوکی پر 22000 سے زیادہ ڈیزل گاڑیوں کے اخراج کے نتائج کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے اور انہیں یورپی یونین کے ضوابط کے خلاف مبینہ طور پر فروخت کرنے کا شبہ ہے۔ گاڑیوں میں سوزوکی سوئفٹ، وِٹارا،SX4 S-Cross اور دیگر ماڈلز شامل ہیں۔

اٹالین کار ساز ادارے سٹیلنٹِس اور ماریلی بھی جاپانی کار ساز کمپنی کے ساتھ شراکت داری کے لیے مشکلات کا شکار ہیں۔ دونوں کمپنیاں سوزوکی کو ڈیزل انجن اور کار کے دیگر پرزے فراہم کرنے پر ہونے والی تحقیقات کا حصہ ہیں۔

یورپین ایمشین سکینڈلز کی تاریخ

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب کسی کار ساز ادارے نے یورپی ایمیشن کے ٹیسٹ میں دھوکہ دیا ہو۔ اس طرح کا اب تک کا سب سے بڑا کیس جرمن کار ساز کمپنی ووکس ویگن کا 2015 میں ’ڈیزل گیٹ‘ سکینڈل ہے۔ ووکس ویگن نے 11 ملین گاڑیوں پر ڈیزل انجن ایمیشنز کے ٹیسٹوں کو دھوکہ دینے کے لیے دھوکہ دہی والے سافٹ ویئر استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ مقدمہ ابھی بھی جاری ہے اور اس پر ووکس ویگن کو گاڑیوں کی مرمت، جرمانے اور قانونی چارہ جوئی میں 40 بلین ڈالر سے زیادہ لاگت آئی ہے۔

ڈیزل گیٹ سکینڈل کے بعد جاپانی کار ساز کمپنیوں، سوزوکی، مزدا اور یاماہا کے ایک گروپ کو 2018 میں اپنی گاڑیوں کے اخراج کے ڈیٹا کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا قصوروار پایا گیا تھا۔ اس بار سوزوکی یورپی یونین کی عدالت میں اپنے کیس کا دفاع کر رہا ہے۔

ڈیزل گیٹ سکینڈل یہ ظاہر کرتا ہے کہ یورپی یونین نے سسٹم کے ساتھ گڑبڑ کرنے پر اپنے کار سازوں میں سے ایک کے ساتھ کیسا سلوک کیا۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ وہ ایک جاپانی کمپنی کے ساتھ کیا کرتے ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.