سوزوکی سوئفٹ میں نئے فیچرز متعارف، قیمت بھی تبدیل کر دی گئی
پاکستان سوزوکی نے سوزوکی سوئفٹ کے تمام ویریئنٹس میں نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرائے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ان میں سے کچھ فیچرز پہلے ہی ٹاپ آف دی لائن جی ایل ایکس ویرینٹ میں پیش کیے گئے تھے۔ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، کمپنی نے اعلان کیا کہ وہ اپنے صارفین کو معیاری اور اعلیٰ درجے کی سیفٹی فیچرز فراہم کرنے کے مقصد کو پورا کرنے کیلئے اپ گریڈ شدہ نئی سوزوکی سوئفٹ سامنے لا رہی ہے۔
نئے سیفٹی فیچرز
تمام ویرینٹس میں سٹینڈرڈ فیچرز اور دیگر تبدیلیاں ذیل میں بیان کی گئی ہیں:
- 6 ایئر بیگز
- فرنٹ اور رئیر فوگ لیمپس
- ہیڈ لیمپس لیولنگ
- آٹو ہیڈ لیمپس
- تمام سیٹس کیلئے سیٹ بیلٹ ریمائنڈز
- رئیر سیٹ ISOFIXاور چائلڈ سیٹ اینکرز
- انڈر باڈی انجن کور
- ڈیزائن میں تبدیلی
کمپنی کے مطابق، یہ تبدیلیاں عالمی معیار سازی کا حصہ ہیں جس پر سوزوکی کا خیال ہے کہ وہ صارفین کی سیفٹی اور تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلسل بہتری کے عالمی رجحان کی پیروی کرے گی۔
سوزوکی سوئفٹ کی نئی قیمتیں
سوزوکی سوئفٹ کے اپ گریڈ شدہ ماڈل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:
دریں اثنا، کمپنی نے 100000 روپے کے نقد بونس کی سیلز پروموشن اور سوزوکی سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی پر 150000 روپے کے ایکسچینج بونس کو برقرار رکھا ہے۔ خیال رہے کہ یہ ایکسچینج بونس نئی اپ گریڈ شدہ سوئفٹ کے ویرینٹس پر لاگو نہیں ہوگا۔
لہذا، اگر آپ ایک نئی سوزوکی سوئفٹ لینے کا سوچ رہے تھے، تو آپ کو 80000 روپے اضافی طور پر خرچنا ہوں گے۔
سوزوکی سوئفٹ میں نئے حفاظتی فیچرز کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔