سوزوکی بائکس کی قیمتوں میں چند دنوں میں مزید اضافہ ممکن
گزشتہ چند ہفتوں میں اٹلس ہنڈا، یاماہا پاکستان اور یونائیٹڈ آٹومیوٹیو نے اپنی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی نئی لہر کا آغاز ہنڈا نے کیا۔ جس کے بعد یاماہا اور یونائیٹڈ نے قیمتیں بڑھائیں اور اب ایسا لگتا ہے کہ سوزوکی پاکستان بھی اپنی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں قیمتوں میں اضافہ کر دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سوزوکی بائکس کے ڈیلرز نے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں قیمتیں بڑھ جائیں گی۔ اس لیے انہوں نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ پرانی قیمتوں پر بائک بُک کروا لیں۔ لہذا، اگر آپ سوزوکی بائیک خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو قیمتوں میں مزید اضافے سے پہلے قریبی ڈیلرشپ پر جا کر بائک بُک کروا لیں۔
سوزوکی کی قیمتوں میں آخری اضافہ
7 اپریل کو، سوزوکی نے ایک بار پھر اپنی بائیکس کے نرخوں میں اضافہ کیا جس کے بعد GR150 کی قیمت پانچ لاکھ سے زیادہ ہو گئ جو کہ ایک موٹر سائیکل کے لیے کافی حیران کن ہے۔ کمپنی کے مطابق، نئی قیمتیں 7 اپریل 2023 کو لاگو کی گئی تھیں۔ یہ کمپنی کی بائیک کی قیمتوں میں تیسرا اضافہ تھا۔
- سوزوکی GD 110S کی قیمت 290000 روپے سے بڑھا کر 322000 روپے کر دی گئی ہے۔ یعنی بائک کی قیمت میں 32000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
- اسی طرح سوزوکی GS 150 کی قیمت 315000 روپے سے بڑھا کر 350000 روپے کر دی گئی ہے۔ یعنی بائک کی قیمت میں 35000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
- سوزوکی GSX 125 کی قیمت میں 47000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائک کی قیمت 422000 روپے سے بڑھ کر 469000 روپے ہو چکی ہے۔
- اسی طرح سوزوکی GR 150 کی قیمت میں 50000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائک کی قیمت 451000 روپے سے بڑھ کر 501000 روپے ہو چکی ہے۔
دریں اثنا، کمپنی نے 27 اپریل کو اعلان کیا کہ وہ مئی 2023 میں اپنے کار اور بائیک اسمبلی پلانٹس کو بند کر دے گی۔ پلانٹ کے بند ہونے کی وجہ انوینٹری کی کمی بتائی گئی۔ شٹ ڈاؤن 2 مئی سے 9 مئی 2023 تک جاری رہے گا۔ بدقسمتی سے، یہ پہلا موقع نہیں تھا جب کمپنی کو اپنے پلانٹس بند کرنے پڑے، کیونکہ انہیں گزشتہ سال سے وقفے وقفے سے پیداواری بندش کا سامنا ہے۔
آپ کا کیا خیال ہے کہ اس بار سوزوکی اپنی بائکس کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کرے گی؟ براہ کرم ہمیں تبصرے کے سیکشن میں ہمیں بتائیں۔