بھارت میں نئی آلٹو آئندہ ماہ لانچ کی جائے گی

0 2,358

جہاں ایک طرف ملک میں جاری معاشی بحران کی وجہ سے پاکستانی آٹو انڈسٹری ایک مشکل وقت سے گزر رہی ہے تو دوسری جانب انڈین آٹو انڈسٹری میں نئی گاڑیاں لانچ کی جا رہی ہیں۔

ماروتی سوزوکی آئندہ ماہ کے وسط میں لانچ کی جائے گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیا میں سب سے زیادہ فروخت کرنے والی کار آلٹو نئی پاور ٹرین اور پلیٹ فارم کے ساتھ آئے گی۔

انجن

نئی آلٹو کے متوقع طور پر ذیل میں دئیے گئے دو ویرینٹس نظر آئیں گے۔

  • 1000 سی سی نیچرلی ایسپائریٹڈ K10C 3 سلنڈر پیٹرول انجن جو 66 ہارس پاور اور 89Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے
  • 800 سی سی نیچرلی ایسپائریٹڈ پیٹرول انجن جو 57 ہارس پاور اور 69Nm ٹارک پیدا کرے گا

اس کے علاوہ دونوں ویرینٹس میں 5 سپیڈ مینوئل یا آٹومیٹک (AGS/CVT) گئیر باکس دیا گیا ہے۔

ڈیزائن اور سٹائلنگ

گاڑی کی لیک شدہ تصاویر سے یہ چیز ظاہر ہو چکی ہے کہ گاڑی نئے ڈیزائن اور سٹائل کے ساتھ آئے گی۔ گاڑی کا ڈیزائن بھارت میں پائے جانے والی سوزوکی سیلاریو سے ملتا جلتا ہے۔

نئی آنے والی گاڑی موجودہ ویرینٹ سے زیادہ لمبی ہے اور اس کے دروازے بھی سائز میں تھوڑے بڑے ہیں جبکہ دونوں ویریںٹس میں وہیل سائز ایک جیسا ہوگا۔

فیچرز

گاڑی میں متوقع طور پر موجود فیچرز ذیل میں دئیے گئے ہیں۔

  • سمارٹ پلے انفوٹینمنٹ سسٹم
  • ایپ کار پلے اور مطابقت
  • پاور ونڈوز
  • ایل ای ڈی ڈی آر ایلز
  • وہیل کیپس
  • دو ایئر بیگز
  • ای بی ڈی کے ساتھ اے بی ایس
  • ریورس پارکنگ سینسرز

واضح رہے کہ ٹاپ ویرینٹ میں کچھ اضافی فیچرز دئیے جا سکتے ہیں جن میں ٹچ سکرین انفوٹینمنٹ سسٹم، الیکٹریکلی ایڈجسٹ آؤٹ آؤٹ ریئر ویو مررز  (OVRMs) پاور ونڈو شامل ہیں۔

انڈیا میں جلد ہی لانچ ہونے والی اس بالکل نئی آلٹو کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ براہ کرم کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

آٹوموبائل انڈسٹری سے متعلق مزید آراء، تجزیوں اور خبروں کے لیے پاک وہیلز بلاگ وزٹ کرتے رہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.