ٹیسلا پاکستان میں: وزیر اعظم عمران خان ٹیسلا کے ایگزیکٹوز سے ملیں گے
یاد ہے اس مہینے کے آغاز پر MG پاکستان کے مالک جاوید آفریدی نے ایک ٹوئٹ کیا تھا “ٹیسلا پاکستان میں؟” اور ہم سب حیران رہ گئے تھے کہ “کیا ٹیسلا پاکستان آ رہا ہے؟”۔ تو لگتا ہے کہ واقعی ایسا ہو سکتا ہے۔ جاوید آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان میں ٹیسلا موٹرز کی الیکٹرک گاڑیاں (EVs) لانچ کرنے کے لیے بات چیت کے لیے ٹیسلا موٹرز کے ایگزیکٹوز سے ملاقات کریں گے۔ یہ بات معروف ٹیلی وژن اینکر، صحافی اور کالم نگار صابر شاکر نے ایک نمایاں ٹیلی وژن چینل پر بتائی ہے۔
صابر شاکر نے بتایا ہے کہ جاوید آفریدی کہتے ہیں کہ انہوں نے خود ٹیسلا کے ایگزیکٹوز کے ساتھ چند ملاقاتیں کی ہیں۔ اور انہوں نے پاکستانی آٹو مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی دکھائی ہے۔ لیکن اہم بات یہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستانی ٹیسلا کے ایگزیکٹوز کے ساتھ ملاقات کے لیے تیار ہیں تاکہ الیکٹرک وہیکل (EV) انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کیے جا سکیں۔
اب جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی ٹیسلا ایگزیکٹوز کے ساتھ ملاقات کی خبر سامنے آ چکی ہے اور لوگ ملک میں ٹیسلا کے امکانات کے حوالے سے حیران ہو رہے ہیں، تو جاوید آفریدی کہتے ہیں “ان شاء اللہ”۔
InshaAllah https://t.co/cvPYwYBAZ2
— Javed Afridi (@JAfridi10) January 18, 2021
پاکستان میں EVs
حکومتِ پاکستان نے پچھلے سال 4-ویلرز کے لیے EV پالیسی لانچ کی تھی۔ پالیسی دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں اور لوکل EV مارکیٹ میں موجود ممکنہ خریداروں کے لیے کئی فائدے اور رعایتیں پیش کرتی ہے۔
اس وقت ملک میں صرف دو الیکٹرک گاڑیاں دستیاب ہیں، آؤڈی ای-ٹرون اور بی ایم ڈبلیو i3۔ EV پالیسی کے آنے کے ساتھ کئی بین الاقوامی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والے ادارے پاکستانی EV سیگمنٹ میں آ رہے ہیں۔ جاوید آفریدی اور MG موٹرز MG ZS EV لا رہے ہیں۔ آؤڈی ای-ٹرون اسپورٹ بیک بھی پاکستان آ رہی ہے۔ ہم سگما موٹر اسپورٹ کی جانب سے ایک ہائبرڈ کار کی توقع بھی لگائے بیٹھے ہیں۔ اور اب ٹیسلا کی جانب سے پاکستانی مارکیٹ میں قدم رکھنے کے امکانات بھی روشن ہیں۔
امید کرتے ہیں کہ عمران خان کی ٹیسلا ایگزیکٹوز کے ساتھ ملاقات اچھی ہوگی اور یہ پاکستانی آٹوموٹو انڈسٹری کے لیے اچھی خبریں لائے گی۔ کیا آپ ملک میں ٹیسلا کی آمد پر خوش ہیں؟ ہمیں کمنٹس میں ضرور بتائیں۔