نئی ساتویں جنریشن کی ایلانٹرا آ گئی، پاکستان میں آنے والی ایلانٹرا پرانی ہو گئی

0 15,432

کومپیکٹ کار کی کیٹیگری میں دنیا بھر میں سوِک اور کرولاکا مقابلہ رہتا ہے، ویسے تو اس سیگمنٹ میں کئی دوسری کاروں کا مقابلہ بھی رہتا ہے، لیکن ایک اور نام ہے جو ذہن میں آتا ہے،وہ ہے “ہیونڈائی ایلانٹرا”۔

ایلانٹرا (Elantra) سوِک اور کرولا کا ڈائریکٹ مقابلہ کرتی ہے اور دنیا کے کئی ملکوں میں پیش کی گئی ہے۔ ویسے تو یہ ایلانٹرا کے نام سے مشہور ہے، لیکن اپنے اصل ملک کوریا اور کچھ دوسری مارکیٹوں میں اسے ایوانٹے (Avante) بھی کہتے ہیں۔ ایلانٹرا ہیونڈائی کے اہم ترین ماڈلز میں سے ایک ہے۔ اسی سے اندازہ لگا لیں کہ ہیونڈائی 1990ء سے اب تک دنیا بھر میں اس کے 13.8 ملین یونٹس فروخت کر چکا ہے۔

موجودہ جنریشن چھٹی ہے، جو مختلف ملکوں میں ‏2016ء یا 2017ء ماڈل کے طور پر آئی تھی۔

Hyundai Elantra Exterior

چھٹی جنریشن کی ایلانٹرا کو ماڈل سال 2019ء کے لیے ایک فیس لِفٹ ملا، جسے بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ہیونڈائی جلد ہی اس کا متبادل پیش کرنے کا ہدف رکھتا تھا۔ ویسے تو ایلانٹرا کی اگلی جنریشن کے پروٹوٹائپس اور کیموفلاجڈ گاڑیوں کو کئی مرتبہ دیکھا گیا ہے، لیکن کسی کو ایک ہفتہ پہلے بھی یہ امید نہیں تھی کہ اس گاڑی کا اعلان اسی مہینے ہو جائے گا، جب ہیونڈائی نے teasers ریلیز کرنا شروع کیے۔ اور آج ہیونڈائی نے ویسٹ ہالی ووڈ، کیلیفورنیا کے لاٹ اسٹوڈیوز میں ساتویں جنریشن کی نئی ایلانٹرا کی رونمائی کر دی اور یہ واقعی دیکھنے کے قابل گاڑی ہے۔

ایلانٹرا ایک عالمی ماڈل ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ جس مارکیٹ میں بھی فروخت ہو لیکن اس کا ایکسٹیریئر اور انٹیریئر ایک جیسا ہی ہوگا۔ جہاں تک فیچرز، equipment اور انجن آپشنز کا تعلق ہے تو یہ مختلف علاقوں میں تبدیل ہوتا رہے گا۔

ایکسٹیریئر  دیکھیں تو یہ پچھلی جنریشن سے الگ ہے بلکہ مکمل طور پر تبدیل شدہ لگتا ہے۔ جہاں تک ڈیزائن کا تعلق ہے تو نئی ایلانٹرا 4 دروازوں کی کوپ اسٹائلنگ رکھتی ہے، ہیونڈائی اسے ‘پیرامیٹرک ڈائنامکس’ ڈیزائن تھیم کا نام دیتا ہے اور کہتا ہے کہ اس طرح یہ گاڑی “اپنی اسپورٹ سیڈان بنیادوں کی طرف واپس آئی ہے۔”

مجھے یقین ہے کہ ایلانٹرا کی سائیڈ پروفائل پر موجودہ جنریشن کی سوِک کے اثرات دیکھنا کچھ مشکل نہیں ہے، جو جہاں تک کومپیکٹ سیڈان سیگمنٹ کا تعلق ہے اِس وقت ایک بینچ مارک یعنی معیار بن چکی ہے۔ ہیونڈائی کے مطابق “پیرامیٹرک ڈائنامکس” تین لائنوں پر مشتمل ہے جو ایک پوائنٹ پر ملتی ہیں اور نئی ایلانٹرا کی سائیڈ پروفائل میں دیکھی جا سکتی ہیں۔ ہیونڈائی کے مطابق لائنوں کی ایسی فارمیشن کار ڈیزائن فلسفے میں ایک چیلنج ہے اور عام طور پر کار کمپنیاں اس سے دُور ہی رہتی ہیں۔

Hyundai Elantra Exterior

نئی ایلانٹرا ہیونڈائی کے نئے K3 پلیٹ فارم پر مبنی ہے، جوزیادہ ہلکا اور زیادہ مضبوط ہے اور فیول اکانمی کو بہتر بناتا ہے۔ اس پلیٹ فارم نے ایلانٹرا کو نچلا سینٹر آف گریوِٹی رکھنے میں مدد دی ہے،  اور بہتر کارکردگی کے ساتھ ساتھ اس کی ڈرائیور ڈائنامکس اور آن-روڈ ہینڈلنگ کو بھی بہتر بنایا ہے۔

مجموعی طور پر ایلانٹرا کا ڈیزائن حال ہی میں پیش کی گئی ہیونڈائی سوناٹا سے متاثر دکھائی دیتا ہے، جسے خود بھی کافی سراہا گیا ہے۔ نیا ماڈل زیادہ جھکا ہوا، زیادہ چوڑا اور لمبا ہے، اور پیمائش دیکھیں تو پچھلی جنریشن کے مقابلے میں 2.2 انچ لمبا، 1 انچ چوڑا اور 0.8 انچ نیچے ہے۔ فرنٹ پر سوناٹا کی طرح ایک چوڑی “جیول پیٹرن” گرِل ہے، جو ہیڈلائٹس میں مل جاتی ہے۔

اینگولر ڈیزائن پچھلے حصے میں بھی جاری رہتا ہے۔ نئی کار ایک کونے سے دوسرے کنارے تک “H” شکل کی ٹیل لائٹس رکھتی ہے، جو ہیونڈائی کے لوگو کی نقل کرتی نظر آتی ہیں۔نیا ریئر وِنڈو گلاس جس کی ڈھلان ڈِگی کے اندر تک جاتی ہے، ایک کوپ جیسی ا سپورٹ اسٹائلنگ دیتا ہے۔ نئی ایلانٹرا نیا بمپر رکھتی ہے، اسے بھی ایک خاص زاویے پر جیومیٹرک صورت دی گئی ہے۔ مجموعی طور پر پچھلا حصہ ایلانٹرا کی پچھلی جنریشنز کے مقابلے میں زیادہ بولڈ اور چوڑا چکلا ہے۔

Hyundai Elantra Exterior

جہاں تک انٹیریئر کا تعلق ہے، تو یہ ڈیزائن انقلابی ہے، اور اس میں پچھلی جنریشنز سے کوئی چیز نہیں لی گئی۔ ہیونڈائی کے مطابق انٹیریئر ڈیزائن کو “immersive cocoon” کا نام دیا گیا ہے اور یہ ہوائی جہاز کے کاک پٹ پر مبنی ہے اور ڈرائیور کو مرکزی اہمیت دیتا ہے۔ اگلے اور پچھلے دونوں حصوں میں بہتر ہیڈ، شولڈر اور لیگ رُوم کے ساتھ انٹیریئر میں گنجائش کو بڑھایا گیا ہے۔ پتلے اور ماڈرن نظر آنے والے لمبے وینٹس ایک پریمیم شکل دیتے ہیں جبکہ ڈرائیور اور مسافر کی گنجائش کو درمیان میں ایک گریب ہینڈل کے ذریعے تقسیم کیا گیا ہے۔

وائرلیس ایپل کار-پلے اور اینڈرائیڈ آٹو کنیکٹیوِٹی اور وائرلیس فون چارجر بھی دستیاب ہے ساتھ ساتھ ایک آپشنل ڈجیٹل key بھی، جس کا مطلب ہے کہ آپ اپنی ایلانٹرا کو لاک، اَن لاک، اسٹارٹ اور ڈرائیو کرنے کے لیے بغیر کسی چابی کے اپنا موبائل فون استعمال کر سکتے ہیں۔

کار میں 54 رنگوں کی کسٹمائزیبل ambient لائٹنگ، وائس recognition، 8 اسپیکر پریمیم بوس آڈیو سسٹم، ڈوئل-زون آٹومیٹک کلائمٹ کنٹرول وغیرہ دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ ٹرِم لیول کے لحاظ سے سن رُوف بھی دستیاب ہے۔

سیفٹی کے لیے معیاری equipment گاڑ یمیں شامل ہے جیسا کہ فارورڈ کولیژن وارننگ، لَین کِیپ اسسٹ، ہائی بِیم اسسٹ اور ایک ریئر ویو کیمرا۔ بلائنڈ اسپاٹ مانیٹرنگ، اسمارٹ کروز کنٹرول اور ریئر ٹریفک الرٹ آپشنل ہیں۔

طاقت دیکھیں تو انجن اب بھی وہی ہے،جو 2.0L نیچرلی ایسپائریٹڈ 147HP MPI انجن ہے جو 179NM کا ٹارک رکھتا ہے۔ ٹرانسمیشن CVT ہے، جسے ہیونڈائی IVT/انٹیلی جنٹ ویری ایبل ٹرانسمیشن کہتا ہے۔ ہیونڈائی کہتا ہے کہ انہوں نے گیئر باکس کو اپڈیٹ کیا ہے، جو ایندھن کی بچت اور پرفارمنس کو بہتر بناتا ہے۔

2.0L انجن کے علاوہ ایلانٹرا ایک نیا ہائبرڈ 1.6L ڈائریکٹ انجکشن انجن بھی پیش کرتا ہے۔ اس میں ایک 43HP کی الیکٹرک موٹر ہے جو انجن کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے، جبکہ 1.32kWh کی بیٹری پچھلی سِیٹ کے نیچے لگی ہوئی ہے۔ موٹر اور انجن کا ملاپ تقریباً 139HP اور 264NM ٹارک فراہم کرتا ہے۔ ہائبرڈ ویرینٹ میں ایک 6-اسپیڈ ڈوئل کلچ ٹرانسمیشن/DCT استعمال کی گئی ہے۔

ہیونڈائی کے مطابق ہیونڈائی ایلانٹرا 50 میل/امریکی گیلن (21.2 کلومیٹرز فی لیٹر) دے سکتی ہے۔ بعد ازاں ہو سکتا ہے کہ ہیونڈائی پچھلی جنریشنز کی طرح ایلانٹر اسپورٹس کے لیے 201HP 1.6L ٹربو چارجڈ انجن پیش کرے۔ 250HP کے ساتھ ایک ایلانٹرا “N” کی بھی امید ہے۔

لگتا ہے کہ ساتویں جنریشن کی ایلانٹرا نئی 12 ویں جنریشن کی کرولا اور ساتھ ساتھ پسندیدہ اور کافی ایوارڈز جیتنے والی 10ویں جنریشن کی سوِک کو بھی چیلنج دے گی، جو ریلیز ہونے کے 4 سال بعد بھی خریداروں میں مقبول ہے۔

COVID-19/کروناوائرس کی وباء نے پوری دنیا میں آٹوموبائل انڈسٹری کو متاثر کیا ہے، اور ممکن ہے کہ پروڈکشن میں کچھ تاخیر ہو۔ پھر بھی آفیشل بیان کے مطابق نئی ایلانٹرا کی پروڈکشن اِس سال کے آخر میں کوریا کے ساتھ ساتھ الاباما، امریکا میں واقع ہیونڈائی کے پلانٹس میں شروع ہو جائے گی، جبکہ پہلی ڈلیوریز 2020ء کی سردیوں میں ہوگی کہ جب ماڈل سال 2021ء ہوگا۔

دوسری جانب جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ ہیونڈائی نشاط موٹرز ستمبر 2020ء سے پاکستانی مارکیٹ کے لیے ایلانٹرا کی اسمبلی شروع کرے گا، لیکن یہ چھٹی جنریشن کی ایلانٹرا فیس لفٹ ہوگی۔ بدقسمتی سے ہیونڈائی-نشاط کی آپریشنل ٹائمنگ کی وجہ سے، میرے خیال میں ہم اگلے کم از کم 18 سے 24 مہینوں تک پاکستان میں ساتویں جنریشن کی ایلانٹرا کا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔

امید کرتے ہیں کہ پاکستانی خریداروں کو جلد ہی نئی ایلانٹرا کو آزمانے کا موقع ملے گا۔

پاک ویلز ڈسکشن تھریڈ > ہیونڈائی ایلانٹرا

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.