آخرکار! پاکستان میں پروٹون ایکس 70 اس تاریخ کو آئے گی

0 7,011

اس تحریر میں ہم پروٹون X70 کی نئی اپڈیٹس اور اس کے خصوصی فیچرز پر بات کریں گے۔

X70 دسمبر 2020 کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگی۔

  • یہ ملائیشیا سے آنے والی CBU /امپورٹ ہوگی۔
  • الحاج گروپ لوکل پارٹنر ہے۔
  • آٹو پالیسی کے مطابق کمپنی لانچ کے لیے ڈیوٹی پر 50 فیصد رعایت کے ساتھ 100 عدد CBU یونٹس امپورٹ کرے گی۔
  • کمپنی X70 کو پاکستانی مارکیٹ میں تین ویرینٹس میں CBU کے طور پر پیش کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔
  • ایگزیکٹو 2WD، پریمیم 2WD اور پریمیم AWD۔
  • آج کے مطابق چار ڈیلرشپس کا پلان کیا گیا ہے اور یہ اگلے چند ہفتوں میں آپریشنل ہو جائیں گی۔
  • 2 کراچی، 1 لاہور اور 1 اسلام آباد میں۔
  • کمپنی جلد ہی ڈیلر نیٹ ورک کو مزید پھیلائے گی۔

عوامی نمائش اور متوقع قیمت:

  • X70 دسمبر 2020میں کسی وقت عوامی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
  • ایک مرتبہ 100 عدد CBU یونٹس فروخت کرنے کے بعد یہ مقامی CKD اسمبلی بنا کر مزید آرڈرز پورے کرے گی۔
  • اس ماڈل کے 100 سے زیادہ یونٹس کی امپورٹ پر پوری ڈیوٹی لگے گی اور یوں قیمت پر بچت نہیں ملے گی۔
  • جون 2021 سے مقامی طور پر اسمبل کی گئی X70کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
  • اس کا مطلب ہے کہ تعارفی یونٹس مس ہو گئے تو آپ کو لمبا انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔
  • CBU یونٹس فیچرز سے اچھی طرح لیس اور بنے ہوئے ہوں گے، وقت ہی بتائے گا کہ CKD یونٹس کیسے ہوں گے۔
  • پاکستانی مارکیٹ کے لیے ایک پریمیم AWD بھی ہوگی۔ ایگزیکٹو 2WD اور پریمیم 2WD پر توجہ رکھیں۔
  • پروٹون/الحاج کو یقینی بنانا ہوگا کہ وہ ان یونٹس کو پیش کردہ قیمت پر ہی فروخت کریں، اور ڈیلرز کو کوئی فائدہ اٹھانے یا پریمیم کے لیے صارفین کا استحصال نہ کرنے دیں۔
  • یہ 100 یونٹس مکمل طور پر equipped ہیں اور اس کا امکان ہے کہ ڈیلرز کچھ غلط قدم اٹھا سکتے ہیں اور ان تمام یونٹس کو حاصل کرکے اسے بلیک میں فروخت کرنے کی کوشش کریں گے۔
  • خریدار کی حیثیت کسی بھی ایسی غیر قانونی کاروباری حرکت/لین دین سے دُور رہیں ۔

اب X70 کی تکنیکی تفصیلات کی جانب چلتے ہیں۔ یہ ذرا تفصیلاً پیش کی جائیں گی، اس لیے اگر آپ کو دلچسپی ہے تو انہیں لازماً پڑھیں۔

پروٹون X70 کے بارے میں:

پروٹون ملائیشیا کی قومی کار کمپنی ہے۔ ماضی میں یہ re-badged سوزوکی یہاں تک کہ ہونڈا ماڈلز بھی بناتی رہی ہے اور اس سے پہلے مٹسوبشی کے کچھ ماڈلز بھی پروٹون بیج کے ساتھ فروخت کیے گئے۔ درحقیقت، پروٹون نے اپنی پیداوار تقریباً 36 سال قبل پہلی کار کے ساتھ شروع کی تھی، جو مٹسوبشی لانسر پر based تھی۔

پروٹون ہولڈن کمپنی کبھی لوٹس کارز کی بھی مالک تھی۔ اس وقت چین کی گیلی کار کمپنی، جو سوئیڈن کی والوو کی ملکیت بھی رکھتی ہے، پروٹون میں 49 فیصد شیئر رکھتی ہے۔ پروٹون نے گاڑیوں کی CKD پروڈکشن کے لیے کراچی میں ایک اسمبلی لائن کی تعمیر کی خاطر الحاج گروپ کے ساتھ ایک جوائنٹ وینچر پر دستخط کر رکھے ہیں۔

X70:

پروٹون X70 ایک سی-سیگمنٹ SUV ہے اور بنیادی طور پر گیلی کی ایک re-badged گاڑی بنام “گیلی Boyue” ہے۔ یہ کچھ دوسرے ناموں سے بھی مشہور ہے کہ جس کا انحصار مارکیٹ پر ہے۔ کمپنی نے یہ گاڑی 2016ء میں چین میں متعارف کروائی تھی۔ اسے چین میں انٹیریئر میں فیس لفٹ ملا اور اس دوران ایکسٹیریئر بھی بہتر بنایا گیا۔

پروٹون X70 بنیادی طور پر وہی گیلی پروڈکٹ ہے جس میں ایکسٹیریئر میں کچھ معمولی تبدیلیاں کی گئی ہے اور یہ لیفٹ کے بجائے رائٹ ہینڈ ڈرائیو ہے۔ یہ ملائیشیا میں 2019ء کے اوائل میں پیش کی گئی۔ پروٹون نے لوکل سپلائی کے لیے ملائیشیا میں حال ہی میں لوکل اسمبلی شروع کی ہے۔ پاکستان میں X70 کِیا اسپورٹیج کے علاوہ اسپورٹیج جیسی دوسری گاڑیوں ہیونڈائی ٹوسان اور MG HS کا مقابلہ کرے گی۔

پروٹون X70 کا فٹ پرنٹ:

X70 گیلی NL ماڈیولر پلیٹ فارم پر بنی ہوئی ہے، جو لچکدار پلیٹ فارم ہے اور اسے استعمال کی بنیاد پر کئی ماڈلز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ گاڑی 4519mm لمبی، 1831mmچوڑی اور 1694mm اونچی ہے۔ 2670mm کا ویل بیس ہے جبکہ گراؤنڈ کلیئرنس کی تصدیق نہیں ہو سکی البتہ یہ 180mm کے قریب ہوگی۔

سائز کو سمجھنے کے لیے میں آپ کے ساتھ اسپورٹیج کی پیمائش شیئر کروں گا جو 4484mm لمبی، 1855mm چوڑی اور 1635mm اونچی ہے جبکہ گراؤنڈ کلیئرنس 172mm ہے۔ یوں بنیادی طور پر X70 اسپورٹیج کے مقابلے میں باہر سے ذرا بڑی ہے۔ X70 ایک 60 لیٹر کا فیول ٹینک رکھتی ہے جبکہ اسپورٹیج میں فیول کی گنجائش 2 لیٹر زیادہ ہے۔ اسپورٹیج میں 466L کی کارگو گنجائش ہے جبکہ X70 میں یہ 512L ہے۔

انجن اور ٹرانسمیشن:

‏X70 ملائیشیا میں 1.8L ٹربو پٹرول ڈائریکٹ انجکشن انجن کے ساتھ دستیاب ہے جو تقریباً 184hp کے ساتھ 300Nm کا زیادہ سے زیادہ ٹارک دیتا ہے۔ یہ 7-اسپیڈ DCT کے ساتھ آتا ہے۔ دونوں ٹرانسمیشن اور انجن گیلی/والوو کے بنائے گئے انجن ہیں۔ جب معاملہ پاکستان کا آتا ہے تو ایک ذرا حیران کن خبر ہے۔

پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردہ X70 میں 1.5L ٹربو 3 سلنڈر انجن ہوگا۔ 7-اسپیڈ DCT مینوئل موڈ ہوگا جو خود بھی والوو اور گیلی کا مشترکہ طور پر بنایا گیا یونٹ ہے۔ انجن 174HP اور 255Nm کا ٹارک رکھے گا۔

یہ انجن یورو 6 کمپلائنٹ اور انڈسٹری کے بہترین انجنوں میں سے ایک ہے۔ آپ یہ بات اس طرح سمجھ سکتے ہیں کہ والوو، جو ایک پریمیم برانڈ ہے، یہی انجن یورپ میں اپنے ایک ماڈل میں استعمال کرتا ہے۔ پروٹون ملائیشیا کی مارکیٹ میں X70 کے لیے 1.5T پیش نہیں کر رہا۔ یہ بنیادی طور پر ایکسپورٹ ریجنز کے لیے ہے۔

دنیا بھر میں ڈاؤن سائزنگ کا کام کیا جا رہا ہے۔ BMW، مرسڈیز اور کئی دوسرے برانڈز بہتر پرفارمنس لیول رکھنے والے چھوٹے اور مؤثر انجن بنا رہے ہیں۔ جب معاملہ پاکستان کا آتا ہے تو حالات ذرا پیچیدہ ہو جاتے ہیں۔ پروٹون نے پاکستان میں 1.5T کو اچھی طرح ٹیسٹ کیا ہے اور روڈ ٹیسٹنگ عرصے سے چل رہی تھی، کراچی سے لے کر انتہائی شمالی علاقوں تک اسے ڈرائیو کیا گیا ہے۔

کمپنی نے پروٹون کے اپنے انجینئرز سے ڈرائیونگ ڈیٹا کلیکٹ کیا ہے۔ بلاشبہ وہ مقامی فیول کنڈیشنز کے لحاظ نے اپنے انجن کو ٹیون کریں گے، اور ایگزاسٹ سسٹم میں بھی کچھ تبدیلیوں کا ارادہ ہے۔ امکان ہے لیکن اس کی تصدیق نہیں کیا جا سکتی ہے کہ پروٹون کو “پریمیم فیول” کی ضرورت ہوگی۔ یہی معاملہ MG HS کا بھی ہے۔

ڈرائیو ٹرین اور دیگر کمپوننٹس:

ڈسک بریکس ABS کے ساتھ ہیں۔ میک فرسن اسٹرٹ فرنٹ پر جبکہ ملٹی لنک ریئر سسپنشن ہے۔ الیکٹرک پاور اسٹیئرنگ، ای-بریک اسٹینڈرڈ ہوں گے۔ پاکستانی یونٹوں میں 225/60/18 سائز کے اسٹینڈرڈ الائے ویلز ہوں گے جبکہ ملائیشیا میں پریمیم ماڈل میں 1” آفر کیے گئے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ پروٹون مقامی روڈ کی کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے صحیح سائز کا انتخاب کرے گا۔

پروٹون پاکستان کے لیے X70 کو AWD اور FWD میں پیش کرے گا۔ یہ بات دلچسپ ہے کہ پروٹون ملائیشیا کی مارکیٹ میں کم ڈیمانڈ کی وجہ سے کوئی AWD پیش نہیں کر رہا۔ ایکو اور اسپورٹس ڈرائیونگ موڈ بھی ہوں گے۔

انٹیریئر:

X-70 ایک CBU ہوگی اس لیے اس میں ملائیشیا کی گاڑی میں دستیاب زیادہ تر فیچرز اور آپشنز موجود ہوں گے۔ کیونکہ CBU خاص طور پر پاکستان کے لیے بنایا جائے گا، اس لیے امکان ہے کہ فیچرز میں کچھ فرق ہے لیکن لانچ میں غیر ملکی ماڈل جیسی گاڑی ہی کی توقع رکھیں۔ پاکستان کے لیے تمام CBU ویرینٹس میں لیدر سیٹیں ہوں گی۔ پریمیم ورژن میں نیپا لیدر تک ہوگا۔ پینوریمک سن رُوف ٹاپ آف دی لائن پریمیم ویرنٹ میں دستیاب ہوگی۔

ڈجیٹل LCD ڈیش بورڈ کلسٹر تمام ٹرِمز میں اسٹینڈرڈ ہوگا۔ اسٹیئرنگ ویل کنٹرول، پُش بٹن اسٹارٹ اور ویلکم لائٹس، پاور فولڈنگ مررز، ڈے-نائٹ ریئر ویو مرر بھی دستیاب ہے۔ پاور ونڈوز، پاور ڈرائیور ایڈجسٹ ایبل سیٹس بھی کہ جو ventilated بھی ہوں گی۔ ریئر وینٹس کے ساتھ ڈوئل زو ن کلائمٹ کنٹرول بھی تمام ٹرِمز میں اسٹینڈرڈ کے طور پر ہوگا جو ایئر پیوریفکیشن سسٹم بھی رکھتا ہے۔

‏LCD اور انفوٹینمنٹ:

اسٹینڈرڈ LCD ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم جس میں میوزک اسٹریمنگ کے لیے سیل فون کنیکٹیوٹی بھی ہے۔ انفوٹینمنٹ سسٹم GKUI یعنی گیلی اسمارٹ ایکوسسٹم انفوٹینمنٹ سسٹم ہے جو ایک اسمارٹ وائس recognition سسٹم ہے، اور آپ گاڑی کو مختلف فنکشنز کے لیے حکم دے سکتے ہیں۔ جیسا کہ کلائمٹ کنٹرول سیٹنگ تبدیل کرنے کے لیے۔

یہ ایک 4G وائی فائی کی صلاحیت رکھنے والا سسٹم ہو جو GSM سم کی سلاٹ رکھتا ہے، اور مختلف آن لائن فیچرز کار میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔ پروٹون لنک ایپ گاڑی کے ریموٹ کنٹرول خاص فیچرز کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔ گاڑی میں 8 اسپیکرز اسٹینڈرڈ ہوں گے اور پریمیم ماڈل ماڈل میں ایمپلی فائر اور سب ووفر کے ساتھ 8 ہوں گے۔

یہ اسٹینڈرڈ کے طور پر ایک 5 سیٹوں والی گاڑی ہے اور اس میں دو اضافی سیٹوں کا کوئی آپشن نہیں ہے۔ البتہ کارگو کی گنجائش بڑھانے کے لیے سیٹوں کی دوسری قطار کو فولڈ ضرور کیا جا سکتا ہے۔ بَیس ماڈل کے سوا سب ماڈلز میں پاور ٹیل گیٹ موجود ہوگا اور پریمیم ماڈل میں فٹ سینسر بھی۔

ہمیں یہ سب CBU پر لانچ اور تعارف میں مل رہا ہے۔ امید ہے کہ جب الحاج اسے مقامی طور پر اسمبل کرے گا، تو ہم یہ سب فیچرز گاڑی میں دیکھیں گے۔

پروٹون X70 کا ایکسٹیریئر:

بَیس ماڈل DRL کے ساتھ ہیلوجن ہیڈلائٹس رکھتا ہے جبکہ اوپر کے ٹرِمز میں LED ملیں گے اور وہ ایڈاپٹو ہیڈلائٹس ہوں گی جو آٹو ڈِپ اور ہائی کا فیچر رکھتی ہے۔ یہ کار گیلی Boyue کو بنیاد بنا کر تیار کی گئی ہے لیکن اسے پروٹون کا چہرہ دیا گیا ہے، فرنٹ پر گرِل مختلف ہے کہ جو ‘infinite weave grill’ کہلاتی ہے۔

یہ روایتی لکڑی کے کام اور نقاشی سے متاثر ہے، جو ملائیشیا میں بہت مشہور ہے۔ LED ٹیل لائٹس اور ریئر بمپر میں دو ایگزاسٹ ٹپس ہیں۔ ریئر اسکرین کے لیے ایک اسٹینڈرڈ وائپر اور اسٹاپ لیمپ رکھنے والا ایک اسپوائلر بھی موجود ہے۔ روف ریلز اسٹینڈرڈ ہوں گی۔

پروٹون X70 میں سیفٹی:

جب معاملہ سیفٹی کا آتا ہے تو یہاں X70 ایک چیمپئن ہے۔ تمام ٹرمز میں چھ ایئربیگز شامل ہیں۔ ABS، آٹو بریک ہولڈ، بریک اسسٹ، ہل اسسٹ، EBD، ٹریکشن کنٹرول اسٹینڈرڈ ہوں گے۔ TPMS/ ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم بھی دستیاب ہوگا۔

پریمیم ماڈل میں “ADA” بھی شامل ہوگا جو ایڈوانسڈ ڈرائیور سسٹم ہے اور متحرک سیفٹی فیچرز کا ایک مجموعہ ہے۔ یہ کمپنی کی جانب سے اس کیٹیگری میں کسی برانڈ نیو گاڑی میں پیش کی گئی اپنی نوعیت کی پہلی چیز ہے۔ یہ لین ڈپارچر وارننگ، ایڈاپٹو کروز کنٹرول، بلائنڈ اسپاٹ مانیٹرنگ، آٹو ہائی بیم اور خود کار بریکنگ بھی رکھتی ہے۔

بیس ماڈل میں عام ریورس کیمرا ہوگا، لیکن پریمیم ماڈل میں 360 ویو کیمرا سسٹم ہوگا۔ پروٹون X70 ایک ایشیائی NCAP ٹیسٹڈ گاڑی ہے جو 5 اسٹار ریٹنگ رکھتی ہے۔

ہم کہہ سکتے ہیں کہ X70 کسی ٹیسٹ میں مقامی طور پر اسمبل شدہ اسپورٹیج اور ٹوسان سے کہیں زیادہ محفوظ گاڑی ہوگی، لیکن ایک مرتبہ پھر بتا دیں کہ X70 لانچ پر ایک CBU ہوگی؛ جب CKD کی پیداوار مقامی سطح پر شروع ہوگی تب پتہ چلے گا۔ وقت ہی بتائے گا کہ الحاج مقامی طور پر اسمبل شدہ گاڑی میں یہ فیچرز اور equipment برقرار رکھے گا یا قیمت کی دوڑ میں انہیں نکال دے گا۔

پروٹون X70 کی قیمت:

1.5T انجن پہلی علامت ہے کہ پروٹون کم از کم اپنی تعارفی CBU کے ساتھ قیمت میں مقابلہ کرنا چاہتا ہے۔ X70 ایسے فیچرز کے ساتھ آئے گی جو اس سیگمنٹ میں مقابلے پر موجود گاڑیوں میں نہیں ہیں۔ میرے خیال میں پروٹون X70 کی قیمت 50 سے60 لاکھ کے درمیان یا پھر اس سے تھوڑی سی زیادہ ہوگی۔

اسپورٹیج AWD سے مقابلہ کریں تو کہ جو کِیا کی ٹاپ آف دی لائن گاڑی ہے، پریمیم X70 ذرا زیادہ مہنگی ہوگی، لیکن یہ چند خاص فیچرز کے ساتھ آئے گی۔ جی ہاں، اسپورٹیج پروٹون X70 کےمقابلے میں دنیا بھر میں مقبولیت رکھتی ہے، اور کئی مارکیٹوںمیں فروخت ہوئی ہے۔ لیکن ذہن میں رکھیں کہ X70 پروٹون بیج رکھنے والی گیلی کی گاڑی ہے۔

یہ ایک ایسا انجن اور ٹرانسمیشن رکھتی ہے جو وولوو نے مل کر بنایا ہے اور اس وقت وولوو میں بھی استعمال ہو رہا ہے۔ X70 نے ملائیشیا کی مارکیٹ میں سیلز کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور پروٹون کو آرڈرز مکمل کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ میرے خیال میں یہ مارکیٹ میں ایک زبردست اضافہ ہوگی اور اسپورٹیج اور ٹوسان یا آنے والی MG HS کو زبردست ٹکر دے سکتی ہے۔

سیلز اور مارکیٹنگ اسٹریٹجی، آفٹر-سیل سروس، سپورٹ، کسٹمر کا اطمینان اور دوستانہ اور خوب آؤ بھگت کرنے والا ڈیلر نیٹ ورک ہی پروٹون کو کامیابی میں مدد دے سکتا ہے۔ اب تک ڈیلرشپ نیٹ ورک محدود ہے۔ زیادہ تر موجودہ فا ڈیلرشپس ہی پروٹون کے لیے سیلز اور سروس پوائنٹس بنیں گے البتہ فی الحال کچھ واضح نہیں ہے۔

کوئی بہت اچھی پروڈکٹ بھی ناکام ہو سکتی ہے اگر کوئی آفٹر-سیل سروسنہ ہو۔ مجھے یقین ہے کہ پروٹون اور الحاج یہ بات جانتے ہیں۔ X70 پر مزید خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیں۔

مزید ویوز، نیوز اور ریویوز کے لیے پاک ویلز بلاگ پر آتے رہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.