کرولا کراس کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کر دی گئی

0 1,998

نئے سال کی آمد کے موقع پر ٹویوٹا پاکستان نے اپنی کراس اوور ایس یو وی، کرولا کراس کے لیے خصوصی قیمتوں کی پیشکش کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق، اس محدود مدت اور محدود مقدار کی پیشکش میں گاڑی کی قیمتیں 4 لاکھ روپے تک کم کر گئی ہیں۔ اس نئی قیمت کے تحت بکنگ کا آغاز 16 نومبر 2024 سے کیا جا سکتا ہے۔

نئی قیمتیں

  • کراس ایچ وی ہائی کی نظرثانی شدہ قیمت 9449000 روپے ہے، جو کہ 9849000 روپے سے 4 لاکھ روپے کی کمی کے بعد مقرر کی گئی ہے۔
  • کرولا کراس ایچ وی مڈ کی قیمت میں بھی 4 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 8999000 روپے ہے، جبکہ پہلے یہ 9399000 روپے تھی۔
  • تیسرا ویریئنٹ، پیٹرول ہائی بھی 4 لاکھ روپے کی کمی کے بعد 8499000 روپے کی نئی قیمت پر دستیاب ہے، جو کہ پہلے 8899000 روپے تھی۔
  • آخری ویریئنٹ، پیٹرول لو کی قیمت میں 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے، جس سے اس کی نئی قیمت 7849000 روپے مقرر کی گئی ہے، جو کہ پہلے 8199000 روپے تھی۔

شرائط و ضوابط

کمپنی کے مطابق یہ پروموشنل (ایکس-فیکٹری) قیمتیں محدود مدت اور محدود سٹاک پر مبنی ہیں، یعنی کہ جب تک سٹاک موجود ہے یا مدت ختم نہیں ہوتی۔

پروموشنل قیمتیں ان تمام نئی بکنگز پر لاگو ہوں گی جو 16 نومبر 2024 سے شروع ہو رہی ہیں اور پوری ادائیگی کے ساتھ کرولا کراس کے کسی بھی ویرینٹ کے لیے ہوں گی، بشرطیکہ اسٹاک دستیاب ہو۔

کرولا کراس، انڈس موٹر کمپنی کی پاکستان میں پہلی ہائبرڈ کراس اوور ایس یو وی ہے اور اس کمپنی نے ملک میں ہائبرڈ ٹیکنالوجی کے حوالے سے ابتدائی قدم اٹھائے ہیں۔ ٹویوٹا کا لوگو ہونے کی وجہ سے اس گاڑی نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے اور لانچ کے بعد سے صارفین کا مثبت ردعمل بھی موصول ہوا ہے۔ ہائبرڈ گاڑیاں پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں نمایاں ہیں کیونکہ ہیول، ٹویوٹا اور ہنڈائی سمیت کئی کمپنیاں اس سیگمنٹ میں شامل ہو چکی ہیں۔

مقامی صارفین کے لیے ایندھن کی اوسط کو بنیادی ترجیح سمجھا جاتا ہے، جس کی وجہ سے ہائبرڈ گاڑیاں کافی پسند کی جا رہی ہیں۔ امید ہے کہ مزید کمپنیاں ہائبرڈ اور الیکٹرک ہائبرڈ سیگمنٹ میں قدم رکھیں گی، جس سے صارفین کے لیے یہ شعبہ مزید مسابقتی ہوگا۔

آپ کرولا کراس کی پروموشنل قیمتوں کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ برائے مہربانی اپنی رائے کمنٹس سیکشن میں دیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.