ٹویوٹا انڈس موٹر کو 2021 کی پہلی سہ ماہی میں بڑا منافع

0 5,086

پاکستان کے دوسرے سب سے بڑے آٹوموبائل مینوفیکچرر ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی (IMC) نے پہلی سہ ماہی کے دوران 3.6 ارب روپے کا زبردست منافع ظاہر کیا ہے۔ کمپنی نے 2021 کی پہلی سہ ماہی کے لیے اپنے مالیاتی نتائج میں ڈیٹا شیئر کیا ہے۔

ریونیو میں اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق ٹویوٹا انڈس موٹر نے 2020 کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں 34.9 فیصد زیادہ منافع حاصل کیا ہے، جبکہ یہ منافع 2.7 ارب روپے تھا۔ اسی طرح جنوری سے مارچ 2021 میں ٹویوٹا کی آمدنی فی حصص 45.98 روپے ہے جبکہ جنوری سے مارچ 2020 میں 34.09 روپے تھی۔

اس سہ ماہی میں ٹویوٹا کی کُل سیلز 51.5 ارب روپے رہیں۔ 2020 کی پہلی سہ ماہی میں 33 ارب روپے کی فروخت کے مقابلے میں یہ 55.8 فیصد کا اضافہ ہے۔

ٹویوٹا انڈس کے گراس مارجنز

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کی بدولت کمپنی کے گراس مارجنز میں سہ ماہی بنیادوں پر 98ppt کا اضافہ ہوا ہے۔ البتہ خام مال کی قیمتوں اور فریٹ کی لاگت بڑھنے کی وجہ سے گراس مارجنز میں سالانہ بنیادوں پر 292ppt کی کمی آئی ہے۔

فائنانس لاگت

ٹویوٹا انڈس کی فائنانس لاگت 21.2 ملین روپے طے ہوئی۔ گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں 16.3 ملین روپے کی فائنانس لاگت کے مقابلے میں اس میں 30.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

‏2021 پاکستان میں پرانے بلکہ نئے اداروں کے لیے بھی ایک زبردست سال رہا ہے۔ پاک سوزوکی نے 2021 کی پہلی سہ ماہی میں آمدنی میں گزشتہ سال کے انہی مہینوں کے مقابلے میں 106 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔ اس بڑے اضافے کی بڑی وجوہات میں ملک میں گاڑیوں کی طلب میں ہونے والا اضافہ اور روپے اور ڈالر کی شرح کا تناسب بہتر ہونا ہے۔

ہمیں امید ہے کہ معاملات آٹو مینوفیکچررز کے کے علاوہ صارفین کے حق میں بھی جائیں گے۔ پاکستان میں گاڑیوں کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں کے ساتھ ہمیں فی الحال تو ایسا ہوتا نظر نہیں آتا۔ البتہ نئے اداروں کی جانب سے پاکستان میں اپنی جدید اور بہترین گاڑیاں پیش کرنے سے صارفین کو پہلے سے کہیں زیادہ مواقع ضرور مل رہے ہیں۔ اگر بگ 3 نے اس صورت حال میں سمجھداری سے کام نہ لیا تو ان کی اجارہ داری کا طویل میعاد میں خاتمہ ہو سکتا ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.