ٹویوٹا نے یارِس کی لانچ سے پہلے اس کی باضابطہ جھلک دکھاد ی

0 10,078

آٹو سیکٹر میں اِس وقت سب کی نظریں نئی ٹویوٹا یارِس پر لگی ہوئی ہیں جو 27 مارچ کو لانچ ہونے والی ہے۔

نئی کومپیکٹ سیڈان کی آمد سے پہلے اس کے حوالے سے جوش و خروش بڑھانے کے لیے ٹویوٹا نے اپنی ویب سائٹ پر یارِس کی ایک جھلک دکھائی ہے۔ اس تصویر میں گاڑی کا اوپری نصف حصہ شامل ہے۔ یہ تصویر بالکل ویسی ہی ہے جیسی ہم نے اپنے پلیٹ فارم پر شیئر کی تھی اور یوں نئی یارِس کے ایکسٹیریئر ڈیزائن کی تصدیق کرتی ہے۔ 

اس کے علاوہ ٹویوٹا کی جانب سے کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔ گاڑیاں بنانے والے تمام ہی ادارے عموماً اپنی نئی گاڑیوں کی لانچ سے پہلے عوام میں دلچسپی پیدا کرنے کے لیے اپنی گاڑی کی معمولی سی جھلک دکھاتے ہیں۔ 

ٹویوٹا یارِس کرولا Xli اور GLi 1.3L ویرینٹس کی جگہ لینے جا رہی ہے۔ یارِس چھ ویرینٹس میں دستیاب ہوگی، یوں آپ کو انتخاب کے لیے کئی مواقع ملیں گے۔ آپ یارِس 1300cc یا 1500cc انجن کے ساتھ خرید سکتے ہیں۔ ذیل میں ان چھ ویرینٹس کی متوقع قیمتیں درج ہیں: 

  • GLI MT 1.3 ویرینٹ 23.99 سے 24.49لاکھ روپے 
  • GLI CVT 1.3 ویرینٹ 25.48 سے 25.99 لاکھ روپے
  • ATIV MT 1.3 ویرینٹ 24.99 سے 25.49 لاکھ روپے
  • ATIV CVT 1.3 ویرینٹ 26.49 سے 26.99 لاکھ روپے
  • ATIV X MT 1.5 ویرینٹ 26.99 سے 27.49 لاکھ روپے
  • ATIV X CVT 1.5 ویرینٹ 28.59 سے 29.09 لاکھ روپے

ہم نے نئی ٹویوٹا یارِس کی خصوصیات و تفصیلات کی ایک فہرست بھی تیار کی ہے: 

  • کُل چھ ویرینٹس میں ATIV ٹاپ ویرینٹ ہوگا 
  • چار 1.3L اور دو 1.5L ویرینٹس
  • 1300cc اور 1500cc انجن آپشن بالکل ہونڈا سِٹی کی طرح 
  • CVT اور مینوئل دونوں ٹرانسمیشنز دستیاب ہوں گی
  • مینوئل اور آٹومیٹک کلائمٹ کنٹرول آپ کے خریدے گئے ویرینٹ پر منحصر
  • 15-انچ الائے ویلز یا 14 انچ اسٹیل ویلز
  • پیچھے ڈرم بریکس اور آگے ڈسک بریکس
  • اگلے حصے میں میک فرسن اسٹرٹ سسپنشن اور پیچھے ٹورشن بیم 
  • فرنٹ SRS (Supplementary Restraint System) ایئر بیگز 
  • ہائی-اینڈ ماڈل میں وہیکل اسٹیبلٹی کنٹرول (VSC) ہو سکتی ہے 
  • ATIV ماڈلز میں آڈیو وغیرہ کے لیے اسٹیئرنگ ویل کنٹرول متوقع ہیں
  • ATIV ماڈل میں پُش اسٹارٹ بٹن اور کروز کنٹرول ہو سکتا ہے 
  • دو اقسام کے انفوٹینمنٹ سسٹمز: ایک چھوٹا بلوٹوتھ کنیکٹیوٹی کے ساتھ اور ایک بڑا ATIV ماڈلز میں
  • ایک پریمیم اور عمدہ احساس کے لیے ATIV ماڈلز کروم ڈور ہینڈلز کے ساتھ آ سکتے ہیں
  • تمام یارِس ماڈلز میں ہیلوجن ہیڈ لیمپس ہوں گے 
  • پروجیکٹر ہیڈ لیمپس کا بہت کم امکان ہے حتیٰ کہ ATIV ماڈلز میں بھی

2020ء ٹویوٹا یارِس کے حوالے سے مزید خبروں کے لیے آتے رہیے اور اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.