لاہور سے مری تک موٹر سائیکل پر سفر کا خرچ

1 7,920

گرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی موٹر سائیکل سواروں کیلئے اپنی موٹرسائیکلوں پر طویل سفر کرنے کا سیزن آ چکا ہے۔ پہلے ہم نے بتایا تھا کہ مختلف موٹرسائیکلوں پر لاہور سے مری جانے میں آپ کو کتنا وقت لگے گا۔ اس بلاگ میں ہم لاہور سے مری تک مختلف موٹرسائیکلوں پر سفری اخراجات سے متعلو تفصیلات لے کر آئے ہیں۔

ان اخراجات میں صرف ایندھن کی لاگت پر بات نہیں کی گئی بلکہ ہر چیز کو شامل کیا گیا ہے، بشمول کھانا پینا، انجن آئل وغیرہ۔

نوٹ: یہ اخراجات ہماری ٹیم کے متعدد ارکان سے حاصل کیے گئے ہیں جو اکثر لاہور سے مری تک مختلف موٹرسائیکلوں بشمول سی جی 125، جی آر 150، YBR 125، وغیرہ۔

فیول اور انجن آئل کے علاوہ کھانے پینے کی قیمتیں وہی رہیں گی جبکہ لاہور سے مری موٹر سائیکل پر سفر کے دوران کھانے پینے وغیرہ خرچہ یہ ہے:

سفر کا اوسط وقت 8 گھنٹے ہے، لہذا آپ کو سفر کے دوران کم از کم دو بار کھانا لینا پڑے گا اور اس دوران آپ کو تقریباً تین بار چائے کا وقفہ بھی لینا پڑے گ۔:

جی ٹی روڈ پر درمیانے درجے کے ڈھابے سے 2 وقت کا پورا کھانا تقریبا 1100 روپے فی شخص پڑتا ہے۔ جی ٹی روڈ پر درمیانے درجے کے ڈھابے پر چائے کا تین بار وقفہ 280 روپے فی شخص ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ 2 بار پانی کا وقفہ کریں تو 140 روپے فی شخص آتا ہے۔ اس طرح کُل ملا یہ خرچہ 1520 فی شخص بنتا ہے۔

اب، ہم ہر موٹر سائیکل کے اخراجات کا حساب لاہور سے مری کے فاصلے کے حساب سے لگائیں گے، جو کہ جی ٹی روڈ کے ذریعے 350 کلومیٹر ہے۔

سوزوکی GS150

Motorcycles Detail - Suzuki Pakistan

جی ایس 150 شاید پاکستان کی نیشنل ٹورنگ بائیک ہے، خاص طور پر شمالی علاقوں کے سفر کیلئے۔ اس کا ٹارک اچھا ہے، سسپنشن ہموار ہے، اور طویل سفر کے لیے سیٹ بالکل ٹھیک ہے۔

GS150 کے لیے سفری اخراجات کا حساب یہ ہے:

Fuel economy 37 Km/l
Current petrol price 258.16 /L
Engine oil price 1,300
Engine oil life 1,100 Km
Total Expense 2935 PKR
Total Expenses, Including Food 4455 PKR

 

سی جی 125

 

Honda CG 125

سی جی 125 شاید ٹور کے لیے بہترین موٹر سائیکل نہ ہو لیکن لوگ اسے ٹور کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ اس کی وجہ بہت سادہ ہے اور وہ یہ ہے کہ ہر کوئی YBR، سوزوکی جی ایس 150 اور ہنڈا سی بی 150 کا متحمل نہیں ہو سکتا اسی لیے سی جی 125 کا بھی انتخاب کیا جاتا ہے۔

CG125 کے سفری اخراجات کا حساب یہ ہے:

Fuel economy 42 Km/l
Current petrol price 258 /L PKR
Engine oil price 850
Engine oil life 900
Total Expense 2482 PKR
Total Expenses, Including Food 4002 PKR

 

سوزوکی GD110s

 

Suzuki GD 110S

اس میں کوئی شک نہیں کہ  GD110sایک آرام دہ سواری ہے لیکن اس کا کم طاقت والا انجن اور RPM میٹر کی کمی اسے لمبے سفر والی موٹرسائیکل نہیں بناتی ہے۔ پھر بھی، لوگ اسے طویل سفر کے لیے استعمال کرتے ہیں، لہذا یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے۔

GD110s کے سفری اخراجات کا حساب یہ ہے

Fuel economy 52 Km/l
Current petrol price 258 /L PKR
Engine oil price 1,550
Engine oil life 1100
Total Expense 2231 PKR
Total Expenses, Including Food 3751 PKR

 

یاماہا YBR125

 

Yamaha YBR 125

YBR125 بھی ایک بہترین موٹر سائیکل ہے، خاص طور پر اگر آپ اچھی فیول ایوریج والی بائیک رکھنا چاہتے ہیں۔ یہ آرام دہ ہے، اس کی سسپنشن ہموار ہے اور انجن بالکل بھی وائبریٹ نہیں کرتا ہے۔

YBR کے سفری اخراجات کا حساب یہ ہے:

Fuel economy 56 Km/l
Current petrol price 258 /L PKR
Engine oil price 1,350
Engine oil life 1000
Total Expense 2086 PKR
Total Expenses, Including Food 3606 PKR

 

ہنڈا CB 150F

 

Honda CB 150F

ہنڈا CB150F واقعی ایک بہترین ٹورنگ بائیک ہے۔ یہ ہموار ہے، اس کا ڈرائیونگ کا تجربہ اچھا ہے اور اس پر آپ جہاں چاہیں جا سکتے ہیں۔

CB150F کے سفری اخراجات کا حساب یہ ہے:

Fuel economy 36 Km/l
Current petrol price 258 /L PKR
Engine oil price 1,250
Engine oil life 850
Total Expense 3025 PKR
Total Expenses, Including Food 4545 PKR

 

سی ڈی 70

 

Honda CD 70

سی ڈی 70 ایک سٹی بائک ہے لیکن ہمارے لوگ اسے خنجراب پاس لے جا سکتے ہیں اس لیے مری جانا تو اس بائک کے لیے کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے۔ سفر کے دوران بس وقفے لیتے رہیں تاکہ آپ کی کمر میں درد نہ ہو۔

یہاں CD70 کے سفری اخراجات کا حساب ہے:

Fuel economy 55 Km/l
Current petrol price 258 /L PKR
Engine oil price 675
Engine oil life 900
Total Expense 1905 PKR
Total Expenses, Including Food 3425 PKR

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Join WhatsApp Channel