مٹسوبِشی گرینڈ لانسر 2018:ایک سرسری ساجائزہ۔

0 242
مٹسوبِشی موجودہ حالات میں کسی اچھے دور سے نہیں گزر رہی،یہ جاپانی کمپنی یورپ کی طرح سیڈان میں اپنی کم فروخت کے با عث دھیرے دھیرے مارکیٹ سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ماضی میں مٹسو بِشی کولانسرز کے کچھ ماڈلز میں اکنامیکل کلیمز کی وجہ سے کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے یہ تسلیم کیا کہ انہیں اس پر نظرِ ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ یہاں تک کہ کمپنی نے اپنی مشہورِ زمانہ سواری مٹسوبِشی لانسر ایوو کی پروڈکشن بھی روک دی۔جس کا مطلب ہے کہ ہم جیسے گاڑیوں کے شوقین لوگوں کو اب اس بات میں وقت ضائع کرنے کی کوئی ضرورت نہیں کہ مٹسوبِشی لانسر ایوو اورسبارو امپریزاء میں سے بہتر فور وہیل ریلی ڈرائیوڈ سپورٹس سیڈان کو ن سی ہے۔جو بھی ہو،مٹسوبِشی ”لانسر“کے نام کو اتنی آسانی سے جانے نہیں دے سکتی۔نسِان کی رینالٹ کے بعد یہ جاپانی مینو فیکچرر ایشیاء کی مارکیٹ جیسا کہ چائنہ،اور دوسرے ایشین ممالک میں نئی نکور مٹسوبِشی گرینڈ لانسر2018کی بدولت اپنی بہتر کارکردگی دکھانے کے لئے مصروفِ عمل ہے۔
٭     سٹائلنگ۔
mitsubishi-grand-lancer-backside-view
               نئی گرینڈ لانسر کی بدولت، مٹسوبِشی نے لانسر کے لائن اپ میں ایک بالکل نئی ماڈرن اور جدید  ڈیزائن لینگوئج متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس گاڑی کا فرنٹ اینڈ ایک بڑے ایکس جیسا ہے جو کہ شارپ ہیڈ لائٹس اور ڈے ٹائم رننگ لائٹس اورکروم ایکسنٹ گرِل پر مشتمل ہو گا،یہ ایک بڑا ایئر انٹیک رکھتی ہے یہ لارج کروم آؤٹ لائن ایکسنٹ سے گھِرا ہو گا جوکہ گاڑی کی ایکس شیپ کو مزید نمایاں کر یگا۔پچھلی جانب آپ کو عام ڈیزائن سے کافی مختلف ڈیزائن ملے گا جسے الفاظ میں بیان کرنا بھی مشکل ہے۔ گرینڈ لانسر میں ہم نئے ڈیزائن کی حامل ”سی“شکل کی شارپ کریزِز رکھتی ٹیل لائٹس حاصل کرتے ہیں اور تو اور ان کے اردگرد سڈن بلجز کا اضافہ گرینڈ لانسر کو عقبی حصے کی جانب سے  مزید جاذب نظر   اور با رعب سی لوکس دیتا ہے۔گرینڈ لانسر اپنے ڈیزائن کے ساتھ انصاف کرتے اٹھارہ انچ کے نئے الائیز سیٹ کے ساتھ آتی ہے۔
٭     انٹیریئر۔
mitsubishi-grand-lancer-interior-dashboard
               مٹسوبِشی نے گرینڈ لانسر کا ایکسٹیریئر مکمل طور پر تبدیل کیا ہے،مگر بد قسمتی سے انٹیریئرکے ساتھ ایسا نہیں کیا گیا،انٹیریئر میں پہلے جیسے سِلور اور بلیک پلاسٹک ٹرِمز کے ٹکڑے اور لائننگ استعمال کی گئی ہے۔کچھ جگہوں پر لیدر اپ ہولسٹری کا استعمال کیا گیا ہے مگر مٹسوبِشی کی گاڑیوں کا انٹیریئر ہمیشہ ہی مٹسوبِشی کا ایک منفی پہلو رہا ہے۔ یہ خوبصورت گاڑی اپنے اندر بہت سی خصوصیات رکھتی ہے جن میں نیا دس اعشاریہ دو انچ کا ٹچ انفو ٹینمنٹ سکرین سسٹم،ایک اپ ڈیٹِڈ انسٹرومینٹ کلسٹر،ڈیول زون کلائمیٹ کنٹرول،ریورسِنگ کیمرہ،چھ ایئر بیگز،ہِل سٹارٹ اسسٹ،ملٹی فنکشن سٹیئرنگ وہیل اور ایک ایکسیڈنٹ وارننگ سسٹم شامل ہیں۔انٹیریئر سپیس کافی آرام دہ معلوم ہوتی ہے کیونکہ گرینڈ لانسر  ایسی سیڈان ہے جو کہ آگے اور پیچھے دونوں حصوں کی نشستوں کیلئے بہترین لیگ روم فراہم کرتی ہے۔       طاقتور انجن ۔
mitsubishi-grand-lancer-interior
            طاقت کے اعتبار سے بات کی جائے تو آپ ایک اعشاریہ آٹھ لیٹر والا نیچرلی ایسپائریٹِڈفور سیلنڈر انجن حاصل کرتے ہیں،اور اگر اس حقیقت کو ملحوظِ خاطر رکھیں کہ آج کل ہم زیادہ طاقت اور ایفیشنسی حاصل کرنے کے لئے ٹربو چارجرز کی جانب بڑھ رہے ہیں تو یہ کچھ زیادہ خاص نہیں۔اس ایک اعشاریہ آٹھ لیٹر کے انجن سے آپ ایک سو اڑتیس بی ایچ پی اور ایک سو ستائیس این ایم ٹارک حاصل کرتے ہیں۔یہ انجن ایک سی وی ٹی گیئر باکس سے جڑا ہوتا ہے جو کہ سول ٹرانسمیشن کی آپشن رکھتا ہے یہ طاقت کو اگلے پہیوں تک منتقل کرتی ہے۔یہ سی وی ٹی گیئر باکس سِکس پری سلیکٹِڈ ریشوز والا مینویل موڈ اور پہیے پر آپشنل پیڈل شفٹرز کی آپشن بھی رکھتا ہے۔
Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.