انجن اوور حالنگ ایک مشکل فیصلہ ہو سکتا ہے۔ لیکن بعض اوقات انجن اوورحالنگ ہی آپ کی واحد آپشن رہ جاتی ہے۔ انجن اوورحالنگ ایک مہنگا عمل ہے لیکن نئی گاڑی خریدنے کی نسبت یہ کافی سود مند ہے۔ میرے پہلے کے ایک آرٹیکل کے تناظر میں ’یہاں پڑھیں آپ کو انجن اوور حالنگ کے بارے میں کیا جاننے کی ضرورت ہے‘ اب میں ایک اوورحالڈ انجن کے مختلف پہلوؤں پر بات کرنا چاہوں گا۔
نتائج کا دارومدار مکینک پر ہے
جب جدید گاڑیوں کے انجن اوورحالنگ کی بات آتی ہے تو اوورحالنگ کے بعد کے 80% نتائج کا انحصار مکینک کی صلاحیت پر ہوتا ہے۔ اگر آپ کا مکینک صرف شوقیہ ہے تو انجن اوورحالنگ کے نتائج کسی قیمت پر بھی قابل اعتماد نہیں نکلیں گے۔ اگر آپ ایک غیر تربیت یافتہ مکینک سے اپنا انجن اوورحال کروائیں گے تو یقیناً انجن کے مختلف حصوں کو اسیمبل کرنے میں مسئلے آئیں گے۔
انجن پارٹس
ایک بار جب آپ نے فیکٹری کے پارٹس کی جگہ آفٹر مارکیٹ پارٹس لگا دیئے تو پھر آپ کے انجن کی کارکردگی اور کوالٹی کبھی بھی ویسی نہیں رہے گی۔ آفٹر مارکیٹ پارٹس فیکٹری پارٹس کی نسبت بہت جلدی گھس جائیں گے۔ مزید یہ کہ لاہور بلال گنج میں امپورٹڈ گاڑیوں کے پارٹس زیادہ تر سیکنڈ ہینڈ ہیں۔ تو بلا شبہ انجن اوورحال کے بعد آپ کے انجن کی برداشت اور کارکردگی میں فرق آئے گا۔
اوورحالنگ کے بعد کے اخراجات
دوبارہ سے بنایا گیا انجن عموماً فیکٹری کے انجن کی طرح مثالی کام نہیں کرتا۔ بے شک آپ اپنی گاڑی کے انجن کا اوور حالنگ شہر کے بہترین مکینک سے کروا لیں، پھر بھی آپ کو انجن کے حصوں کی اسیمبلنگ اور مطابقت میں مسئلے آئیں گے۔ مکینکوں کے پیچھے بھاگنا اور باقاعدگی سے ان کی ورک شاپ کے بل دینا بہت پریشان کن ہوتا ہے خاص طور پر جب آپ دن کے وقت کام کرتے ہوں۔ اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ انجن اوور حالنگ سے نہ صرف مالی نقصان ہوتا ہے بلکہ آپ کو گھنٹوں ورک شاپ پر بھی گزارنے پڑتے ہیں۔
کوئی وارنٹی نہیں
پاکستان میں انجن اوور حالنگ کے لیے استعمال کیے جانے والے پارٹس عموماً بلال گنج جیسی سکریپ مارکیٹ سے خریدے جاتے ہیں۔ اسی لیے انجن پر ہزاروں روپے لگانے کے باوجود آپ کو چیک وارنٹی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ملتا۔ تاہم ڈیلرز آپ کو چند ہزار کلومیٹر کی وارنٹی دے سکتے ہیں مگر اس کے اضافی پیسے لیتے ہیں جس سے آپ کے انجن کی قیمت تقریباً نئے انجن کے برابر پہنچ جاتی ہے۔
کیا آپ نے کبھی اپنا انجن تبدیل یا دوبارہ بنایا؟ اوور حالنگ کے بعد آپ کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑا؟ نیچے کمینٹ باکس میں اپنے تجربات شیئر کریں۔