بدحواس ڈرائیونگ سے بچنے کی پانچ تدابیر
وہ بل بورڈ پر کیا لکھا ہے؟ یہ نیا سٹور چیک کرو! واہ یہ گاڑی دیکھو! اس بات میں کوئی شک نہیں کہ سڑک بزات خود بہت زیادہ خلفشار اور ملٹی ٹاسکنگ سے بھری ہے جو ڈرائیور کو حادثات کے لیے مزید کمزور بنا دیتا ہے۔ میری زاتی تحقیق اور دنیا بھر میں کیے جانے والے سروے کے مطابق بدحواس ڈرائیونگ حادثات کی بنیادی وجہ ہے اور یہ مانا جاتا ہے کہ یہ آپ کو موت کی طرف لے کر جاتی ہے (ان دنوں خصوصی طور پر نوجوان ڈرائیوروں کو)۔ جدید دور میں سمارٹ فونز کا پھیلاو ڈرائیونگ کو خطرے کے ایک اونچے درجے پر لے جاتا ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کے ہاتھ سٹیئرنگ وہیل پر رہیں جبکہ آنکھیں اور دماغ سڑک پر، چند باتوں کا خیال کرنا بہت ضروری ہے۔
سمارٹ فون سے علیحدگی اختیار کیجیے
ڈرائیونگ کے دوران آپ کا سب سے پہلا کام تمام توجہ مبزول کروانے والی اشیاء سے چھٹکارا حاصل کرنا ہونا چاہیے۔ جیسا کہ اوپر بتایا گیا کہ سمارٹ فون توجہ مبزول کرنے کی سب سے بڑی وجہ ہے تو اس کا بہترین حل یہ ہے کہ آپ ڈرائیونگ کے دوران اپنے فون کو گلو کمپارٹمنٹ میں رکھ دیں یا سائیلنٹ موڈ پر کر دیں۔ کوئی بھی کال، ایس ایم ایس یا سوشل میڈیا کا نوٹیفیکیشن آپ کی زندگی سے زیادہ اہم نہیں ہے۔ ایک حالیہ سروے کے مطابق اکثر ڈرائیوروں کو سٹئیرنگ وہیل کے پیچھے بیٹھے ہوئے دلجمعی سے سمارٹ فون استعمال کرتے ہوئے پایا گیا ہے۔ اگر آپ کو فون سے علیحدگی اختیار کرتے وقت سنگین مشکل پیش آتی ہے تو آپ اپلی کیشنز اپنے فون میں انسٹال کر سکتے ہیں جو آپ کو ڈرائیونگ کے دوران میسجنگ یا فون کال سے روکتی ہیں۔
سمجھداری سے آڈیو اینٹرٹینمینٹ کا انتخاب کریں
شاید ہم میں سے بہت سے لوگ یہ بات نہ جانتے ہوں کہ بہت زیادہ بلند آواز میں میوزک یا حوصلہ افزا مواد والا میوزک بھی ڈرائیونگ کے دوران آپ کی توجہ مبزول کروانے کی ایک وجہ ہو سکتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق حوصلہ افزا مواد والا میوزک آپ کے زہن کو موجودہ کام (ڈرائیونگ) سے بھٹکانے کا سبب بنتا ہے۔ تو جب بھی آپ اپنی گاڑی کا آڈیو اینٹرٹینمنٹ سسٹم آن کریں تو یہ اہم بات زہن میں رکھیں کہ اس کا مقصد صرف بیک گراونڈ میں شور پیدا کرنا ہے۔ آپ کی اصل توجہ سڑک پر ہی رہنی چاہیے۔
ڈرائیونگ کے دوران گرماگرم بحث سے بچیں
گرما گرم بحث یا دلائل کا تبادلہ ڈرائیور کی توجہ بہت زیادہ بھٹکاتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ زہنی دباو کا شکار ہوں یا بیمار ہوں تو آپ کو ڈرائیو کرنے کی بجائے ٹیکسی سروس استعمال کرنی چاہیے۔ یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ آپ کی گاڑی وہ جگہ نہیں ہے جہاں آپ اہم معاملات سنبھالیں جو آپ کو زہنی، جسمانی یا جزباتی طور پر ڈرائیونگ سے بھٹکائیں۔ اگر کسی مسئلہ کو فوری توجہ کی ضرورت ہو تو آپ کو چاہیے کہ آپ سڑک سے دور کسی محفوظ مقام پر چلے جائیں۔
تیار ہو کر سڑک پر آئیں
یہ بات غور طلب ہے کہ کھانے یا تیار ہونے جیسے کام گھر پر کرنے چاہیں نہ کہ ڈرائیونگ کے دوران۔ سڑک پر آنے کا اخلاقی اور صحیح طریقہ یہ ہے کہ آپ خود کو گھر پر کافی وقت دیں تاکہ آپ آرام سے شیو کریں، میک اپ کریں، کھائیں اور تیار ہو کر سڑک پر آئیں۔ اگرچہ یہ عام بات ہے کہ ڈرائیو تھرو سے کھانا آڈر کرنے کے بعد لوگ گاڑی ڈرائیو کرتے ہی کھا رہے ہوتے ہیں مگر آپ کو چاہیے کہ آپ گاڑی کو کسی محفوظ مقام پر پارک کر کے اپنے کھانے کا لطف اٹھائیں۔
فعال مسافر بنیں
آخری بات، اگر آپ ڈرائیور نہیں مسافر ہیں تو جب بھی ڈرائیور کی توجہ بھٹکے تو آپ کو بولنا چاہیے۔ ایک مسافر ہونے کی وجہ سے آپ بنیادی طور پر اپنی زندگی ڈرائیور کے ہاتھوں میں دے رہے ہیں۔ اگر کسی بھی لمحے آپ کو ایسا لگے کہ ڈرائیور آپ کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہا ہے تو آپ کو بولنے میں ہچکچانا نہیں چاہیے اس سے پہلے کہ بہت زیادہ دیر ہو جائے۔