اٹلس ہونڈا نے نئے اسٹیکر کے ساتھ CD-70 2019 جاری کردی!

0 440

پاکستان کے سب سے بڑے موٹر سائیکل بنانے والے ادارے اٹلس ہونڈا نے نئے کئی رنگوں کے اسٹیکر کے ساتھ CD-70 جاری کردی ہے۔

موٹر سائیکل دو مختلف رنگوں میں آتی ہے: سیاہ اور سرخ۔ ہونڈا نے موٹر سائیکل میں کوئی تبدیلی نہیں کی البتہ کالے رنگ میں سیاہ رنگ کے ہی مڈگارڈز ہیں اس کے علاوہ کوئی تبدیلی نہیں کی گئی یہاں تک کہ ظاہری بھی نہیں۔ موٹر سائیکل کی قیمت 66,900 روپے ہے۔ فروخت اب بھی زبردست جا رہی ہے اور گزشتہ تین مہینوں میں ادارے نے 266,029 موٹر سائیکل یونٹس فروخت کیے ہیں۔

موٹر سائیکل کی چند تصویریں نیچے دیکھیں:

CD-70 کے علاوہ چند روز قبل ادارے نے CD-70 ڈریم 2019ء بھی نئے اسٹیکر کے ساتھ جاری کی اور اس میں دو تبدیلیاں بھی کیں؛ ایک نئے ڈٹیچ ایبل وائزر اور دوسری روشنی بڑھانے کے لیے ہیڈلائن کے گرد گارنش پلیٹنگ۔

اب تک کے لیے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.