بی ایم ڈبلیو X1 بمقابلہ آوڈی Q3 – دو جرمن گاڑیاں کا ٹاکرا

0 445

اگر آپ کے پاس 60 لاکھ روپے موجود ہیں اور آپ اس سے اپنے لیے ایک اچھی سی گاڑی خریدنا چاہتے ہیں تو پھر بی ایم ڈبلیو X1 اور آوڈی Q3 میں سے ایک کا انتخاب بہترین ہوگا۔ ویسے تو BMW X1 کی قیمت 40 لاکھ روپے ہے لیکن اگر آٹومیٹک ٹرانسمیشن اور دیگر جدید خصوصیات شامل کی جائیں تو اس کی قیمت 50 سے 57 لاکھ روپے تک پہنچ جائے گی۔ جبکہ پاکستان میں Audi Q3 کی قیمت 57 لاکھ روپے ہے جبکہ انتخابی سہولیات شامل کرنے پر یہ قیمت 62 لاکھ روپے تک ہوسکتی ہے۔

انجن (Engine)

بی ایم ڈبلیو X1 میں 3-سلینڈر 1500cc پیٹرول انجن پیش کیا جارہا ہے۔ ٹربوچارجڈ اور ٹوِن پاور ٹیکنالوجی کا حامل یہ انجن 136 ہارس پاور اور 220 نیوٹن میٹر ٹارک فراہم کرسکتا ہے۔ جرمن ادارے کا دعوی ہے کہ X1 اوسطاً ایک لیٹر میں 18 کلومیٹر تک سفر کرسکتی ہے۔ دوسری جانب آوڈی Q3 میں 4-سلینڈر 1400cc پیٹرول انجن شامل ہے جو 150 ہارس پاور اور 250 نیوٹن میٹر ٹارک فراہم کرسکتا ہے۔ ایندھن کے خرچ کی بات کریں تو ایک اندازے کے مطابق Q3 13-15 کلومیٹر فی لیٹر مسافت فراہم کرسکتی ہے۔

Comparing BMW X1 and Audi Q3

اندرونی حصہ (Interior)

دونوں چھوٹی SUVs کا موازنہ کیا جائے تو BMW کا اندرونی حصہ زیادہ خوبصورت نظر آتا ہے۔ بی ایم ڈبلیو نے X1 کے اندر سیاہ اور ہلکے خاکی دونوں ہی رنگوں کا بہت عمدگی سے استعمال کیا ہے جبکہ Q3 کے اندر سیاہ، گہرا خاکی اور بھورا رنگ نظر آئے گا۔ بی ایم ڈبلیو X1 کی تمام نشستوں پر مصنوعی چمڑے کا غلاف چڑھایا گیا ہے البتہ اس کی اگلی نشستیں Q3 کے مقابلے میں قدرے چھوٹی لگتی ہے۔ لیکن پچھلی جانب سامان رکھنے کی جگہ کی بات کریں تو Q3 میں موجود 404-لیٹر کے مقابلے میں X1 کے اندر 505-لیٹر گنجائش موجود ہے۔

X1 and Q3 interior

ظاہری انداز (Exterior)

بی ایم ڈبلیو X1 اور آوڈی Q3 دونوں ہی میں 17 انچ الائے رمز پیش کیے جارہے ہیں۔ نئی X1 پچھلی جنریشن کے مقابلے میں اونچائی اور چوڑائی کے اعتبار سے بڑی جبکہ لمبائی میں قدرے چھوٹی ہے۔ آوڈی Q3 سے نئی X1 کا موازنہ کریں تو یہ لمبائی میں زیادہ جبکہ چوڑائی میں کم ہے۔ زمین سے فرش کی اونچائی (ground clearance) کی بات کریں تو مذکورہ دونوں گاڑیوں میں بہت معمولی فرق ہے۔ بی ایم ڈبلیو X1 کی گراؤنڈ کلیئرنس 183 ملی میٹر جبکہ آوڈی Q3 کی گراؤنڈ کلیئرنس 200 ملی میٹر ہے۔ آوڈی Q3 کے مقابلے میں بی ایم ڈبلیو X1 کا وزن زیادہ ہے جبکہ ویل بیس کے معاملے میں Q3 کو سبقت حاصل ہے۔ گاڑی کے انداز کی بات کریں تو آوڈی Q3 کے برعکس نئی بی ایم ڈبلیو X1 کافی جذباتی اور جاذب نظر لگتی ہے۔

BMW X1 and AUDI Front

Audi q3 vs Bmw x1

چونکہ دونوں ہی گاڑیاں جرمن ٹیکنالوجی سے مزین ہیں اس لیے ان کے معیار سے متعلق کوئی شک نہیں کیا جاسکتا ہے۔ دیکھنے میں بھی دونوں گاڑیاں بہترین ہیں اور ان میں سے کسی ایک کا انتخاب واقعی کٹھن ثابت ہوسکتا ہے۔ آٹو میٹک گیئر باکس اور چھت پر کھڑکی (sunroof) جیسی خصوصیات کے ساتھ بی ایم ڈبلیو X1 کی قیمت تقریباً 50 لاکھ تک جاپہنچتی ہے۔ یاد رہے کہ فی الوقت X1 تعارفی قیمت کے ساتھ پیش کی جارہی ہے اور آئندہ ماہ اس میں اضافہ بھی متوقع ہے۔ یہ بھی خیال کیا جارہا ہے کہ آئندہ سال سے پاکستان میں بی ایم ڈبلیو X1 کی قیمت 55 لاکھ روپے سے بھی زائد ہوجائے گی۔ دوسری جانب آوڈی Q3 بے شمار جدید خصوصیات کے ساتھ پیش کی جارہی ہے اور 60 لاکھ روپے میں بھی یہ برا انتخاب نہیں ہوگا۔

بی ایم ڈبلیو X1 کی پیمائش

BMW X1 Dimensions

آوڈی Q3 کی پیمائش

Audi Q3 Dimensions

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.