بوگاتی شیرون کی خفیہ ویڈیو اور تصاویر منظرعام پر آگئیں

0 781

ووکس ویگن اس وقت بدترین تاریخی بحران کا شکار ہے لیکن اس کے باوجود بوگاتی شیرون کو عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔ شیرون کو بطور ویرون متبادل پیش کیے جانے کی خبریں تو کافی عرصے سے موصول ہورہی تھیں تاہم اطالیہ میں سیاہ چمکتی ہوئی شیرون کی آزمائشی جانچ سے خبریں درست ثابت ہوگئی ہیں کہ یہ تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔

شیرون کی خفیہ تصاویر اور ویڈیوز میں شدید دھند کے باعث ہم اس کے نقش و نگار تو شاید نہ دیکھ سکیں البتہ اس کے مجموعی انداز کا ضرور اندازہ لگا سکتے ہیں۔ ابتداء میں ہائپر کار جیسی یہ گاڑی اس بار کچھ مختلف بناوٹ ظاہر کر رہی ہے۔ پہلی نظر میں شیرون کا مجموعی انداز بوگاتی ویرون جیسا ہی لگتا ہے لیکن اس میں کئی ایک تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ چھت پر موجود سطور پہلے سے زیادہ ہموار ہوچکی ہے اور اس میں ایک پر کا اضافہ ہوگیا ہے۔ ممکن ہے یہ اضافہ شیرون کے ایروڈائنمکس (aerodynamics) میں بہتری کے لیے کیا گیا ہو۔ پچھلی جانب ایگزاسٹ کے خارجی راستوں کو دوگنا کر کے زیادہ جذباتی انداز دیا گیا ہے اور اسے گِرل سےڈھانپا گیا ہے جس کا مقصد شیرون کے انجن کو ٹھنڈا کرنا ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بوگاتی نے گران ٹورزمو پیش کر کے ہائپرکار شیرون کی جھلک دکھا دی

انجن کی اگر بات کریں تو اسے 8000 سی سی چار برقی ٹربو W16 انجن کے ساتھ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ اس طاقتور انجن کی رفتار 1500 بریک ہارس پاور ہے اور اس کی مدد سے صرف 2 سیکنڈ میں گاڑی 0 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتی ہے۔ اگر انجن سے متعلق یہ خبریں سچ ثابت ہوئیں تو اس گاڑی کی مجموعی رفتار 280 میل فی گھنٹہ سے بھی زیادہ ہوگی۔

چند ماہ پہلے بوگاتی نے اس گاڑی کے ممکنہ خریداروں کے ساتھ ایک خصوصی تقریب منعقد کی جس میں 25 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت پر تقریباً 100 شیرون پہلے ہی سے محفوظ کرلی گئیں۔ اگر شیرون واقعی موجودہ ویرون جیسی ہی ہوئی تو اس کی تیاری میں صرف چند ماہ درکار ہوں گے اور قوی امکان ہے کہ ہم اسے جنیوا موٹر شو 2016 میں دیکھ سکیں۔ تو پھر تیار ہوجائیں دنیا کی تیز ترین روڈ کار کے لیے!

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.