اکتوبر 2015 میں گاڑیوں کی فروخت: کرولا کی برتری، سِوک کی تنزلی برقرار

1 252

گذشتہ چند ماہ کی طرح اس بار بھی ٹویوٹا کرولا سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیوں میں سرفہرست ہے۔ ماہ ستمبر میں کرولا کی فروخت 4,672 رکھی جبکہ اکتوبر میں مزید اضافے کے ساتھ 4,910 رہی۔ یوں مجموعی طور پر صرف دو ماہ میں 9,582 ٹویوٹا کرولا فروخت کی جاچکی ہیں۔ دوسری طرف ہونڈا ایٹلس کی گاڑیوں کی فروخت مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔ اس بات کا اندازہ ادارے کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار سے لگایا جاسکتا ہے جس میں پچھلے سالوں کے برعکس ہونڈا سِوک اور سِٹی کی فروخت کا مجموعہ بتایا گیا ہے۔ ہونڈا کی ان دونوں گاڑیوں کےماہ جولائی سے ماہ اکتوبر تک کی فروخت کچھ یوں رہی:
جولائی 2015 – 2181 گاڑیاں
اگست 2015 – 2002 گاڑیاں
ستمبر 2015 – 2001 گاڑیاں
اکتوبر 2015 – 1875 گاڑیاں

یہ حسابات نہ صرف ہونڈا ایٹلس کے لیے بلکہ ہونڈا گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے بھی حوصلہ شکن ہیں۔ مقامی ادارے کی جانب سے ہونڈا سِٹی کی نئی جنریشن متعارف کروانے کا ارادہ بھی ملتوی کردیا گیا ہے البتہ آئندہ سال نئی سِوک کی آمد سے ہونڈا کی زبردست واپسی متوقع ہے۔علاوہ ازیں ہونڈا ایٹلس تھائی HR-V کراس اوور کے ذریعے بھی مسلسل تنزلی کو روک سکتا ہے جسے 2016 کی پہلی سہ ماہی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

گذشتہ چار ماہ (جولائی تا اکتوبر 2015) کے دوران پاکستان میں تیار ہونے والی گاڑیوں کی مجموعی فروخت 60,081 رہی۔ جبکہ پچھلے سال اسی عرصے (جولائی تا اکتوبر 2015) میں یہ تعداد 38,862 تھی۔ یوں رواں سال میں ہونے والا اضافہ 55 فیصد رہا ہے جو نہ صرف گاڑیوں کے شعبے بلکہ ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

پاک سوزوکی کے اعداد و شمار ر نظر ڈالیں تو وہاں بھی کئی ایک گاڑیوں کے ماڈلز کی فروخت میں اضافہ نظر آئے گا۔ پچھلے سال ماہ ستمبر و اکتوبر میں سوزوکی کلٹس کی فروخت 2,181 رہی تھی جو رواں سال کے ان ہی دو ماہ میں 2,606 ہوگئی ہے۔ سوزوکی سوِفٹ کے ساتھ بھی قریباً یہی معاملہ رہا اور گذشتہ سال فروخت کی تعداد 606 سے بڑھ کر رواں سال 624 ہوگئی۔ البتہ پنجاب ٹیکسی اسکیم کی وجہ سے سوزوکی بولان اور راوی کی تیاری و فروخت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ یہ دونوں گاڑیاں جولائی تا اکتوبر 2014 میں صرف 4,228 کی تعداد میں فروخت ہوئیں اور رواں سال 300فیصد سے بھی زائد اضافے کے ساتھ ان کی تعداد 13,019 تک جا پہنچی۔ کچھ ایسی ہی صورتحال سوزوکی راوی لوڈر کی رہی جس نے جولائی تا اکتوبر 2014 میں 3,910 کی تعداد میں 320 فیصد ترقی کے ساتھ رواں سال ماہ جولائی تا اکتوبر میں 13,513 کی فروخت ریکارڈ کی۔ اس کے علاوہ ذرائع ابلاغ میں زبردست تشہیر کے باعث سوزوکی ویگن آر کی فروخت میں بھی اضافہ نظر آیا۔

Bolan And Ravi Sales

WagonR-Sales-Jul Oct 14 15

بہرحال، سوزوکی اور ٹویوٹا کی فروخت میں اضافے سے شعبے میں ترقی نظر آرہی ہے باوجودیکہ بیرون ملک سے بھی بڑی تعداد میں گاڑیاں منگوائی جا ہی ہیں۔ پاکستان کے تینوں بڑے اداروں، جنہیں Big3 بھی کہا جاسکتا ہے، نے آئندہ سالوں میں نئی گاڑیاں اور ماڈلز پیش کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جس کی بنیادی وجہ صارفین میں درآمد شدہ گاڑیوں کا بڑھتا ہو رجحان ہے۔ جہاں ایک طرف پاک سوزوکی سلیریو کو مقامی سطح پر تیار کرنے جا رہی ہے وہیں دوسری طرف ہونڈا ایٹلس بھی HR-V کی تیاری شروع کرنے والی ہے۔ایک عام صارف کی نظر سے دیکھیں تومستقبل پہلے سے بہتر نظر آرہا ہے کہ جہاں کئی ایک گاڑیوں کے انتخاب کا موقع میسر آسکے گا۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.