کریم متحدہ عرب امارات کی ایک رائیڈ ہیلنگ سروس ہے جس نے 1 سال قبل پاکستان میں اپنی سروس کا آغاز کیا اور یہ ایک سال کی قلیل مدت میں بہت زیادہ مشہور ہوگئی ہے اور اب اسے عوامی حمایت حاصل ہے۔ پاکستان کے بڑے شہروں کراچی، لاہور، اور اسلام آباد میں کامیابی سے اپنا مارکیٹ بیس بنانے کے بعد کریم نے اب گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اور ملتان میں بھی اپنی سروس کا آغاز کر دیا ہے۔
ایک بار پھر سے کمپنی نے بڑھتے ہوئے شہروں کو ٹارگٹ کرنے کے اپنے منصوبے پر روشنی ڈالی تا کہ اپنے آپریشنز کو وسعت دے کر ملازمت پیشہ لوگوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کی جاسکے۔ اس نئے اقدام سے لگتا ہے کہ کمپنی بہت تیزی کے ساتھ مارکیٹ میں اپنی جگہ بنا رہی ہے جبکہ اس سارے عمل سے مزید ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
یہ ایک بہت دلچسپ بات ہے کہ ٹیکنالوجی پر منحصر کریم اور اوبر رائیڈ ہیلنگ سروس نے ٹرانسپورٹ سسٹم کو ایک نیا آغاز فراہم کیا ہے اور اس کے نتیجے میں آٹو انڈسٹری میں بھی بہتری آئے گی۔ ایک ایسا ملک جہاں شہروں میں موجود ٹرانسپورٹ کو ہمیشہ نظرانداز کیا گیا ہے وہاں یہ جدید حل ہمارے فرسودہ ٹرانسپورٹ سسٹم کا بہترین متبادل ہے۔ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اور ملتان میں کریم کی سروس سمارٹ فون کے زریعے استعمال کی جاسکتی ہے۔ اپنی پہلی رائیڈ پر فلیٹ 100 روپے کا ریٹ
حاصل کرنے کے لیے صارفین رائیڈ بک کرواتے وقت ’PEHLIRIDE ‘ کا پروموشن کوڈ استعمال کرسکتے ہیں۔