مٹسوبشی موٹرز نے رینو کی حمایت کے باوجود کارلوس گھوسن کو عہدے سے ہٹا دیا

0 171

کارلوس گھوسن کو ایک ہفتہ قبل جاپان میں گرفتاری کی وجہ سے مٹسوبشی موٹرز کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، البتہ انہیں الائنس کے تیسرے رکن یعنی رینو (رینالٹ) کی حمایت حاصل ہے۔

نسان کے بعد، کہ جس نے بدمعاملگی کے الزامات پر ایگزیکٹو کو نکالا تھا، مٹسوبشی نے گھوسن کے خلاف اگلا قدم اٹھایا، کہ جو اس وقت مبینہ طور پر کمپنی کے اثاثہ جات کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے اور اپنی آمدنی کو ایک ملین ڈالر کے فرق سے گھٹا کر بیان کرنے کے الزام میں ٹوکیو پولیس کی تحویل میں ہیں۔ سوموار 26 نومبر 2018ء کو ایک اجلاس منعقد کیا گیا تھا کہ جس میں مٹسوبشی بورڈ کے آٹھ میں سے سات اراکین نے شرکت کی، یہ بورڈ گھوسن نے رینو سمیت تخلیق کیا تھا۔

دوسری اجنب رینو، جس کے بورڈ نے تھیری بولور کو کمپنی کے سربراہ کے طور پر ترقی دی، گھوسن کی عدم موجودگی میں اسے عارضی تقرری قرار دے رہا ہے۔ رینو نے، الائنس کے دیگر اراکین کے مقابلے میں، گھوسن کی حمایت کی اور اپنے فیصلے کی شفافیت برقرار رکھنے کے لیے نسان سے گھوسن کے خلاف تمام ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔ گھوسن آٹوموبائل شعبے میں بہت بااثر شخصیت ہیں، جنہوں نے نسان، مٹسوبشی اور رینو کا اتحاد تشکیل دے کر دنیا کی دوسرا سب سے بڑا کار مینوفیکچرر تخلیق کیا۔ رینو موجودہ الائنس میں نسان کا 43.4 فیصد حصہ رکھتا ہے اور اس کے بدلے میں نسان کے پاس رینو کا 15 فیصد حصہ ہے۔

الائنس کے چھوٹے شراکت دار مٹسوبشی نے نسان کے 5.8 ملین اور اور رینو کے 3.8 ملین یونٹس کے مقابلے میں گزشتہ سال 1 ملین گاڑیاں فروخت کیں۔ گھوسن 1990ء کی دہائی میں نسان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے والے بھی گردانے جاتے ہیں کہ جب انہوں نے رینو کے ساتھ اتحاد تشکیل دیا۔ البتہ مٹسوبشی نے اپنے بیان میں کہا کہ گھوسن نے نسان کا اعتماد کھو دیا اور ان کے لیے اب اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا دشوار ہوگا۔ اوسامو ماسوکو، چیف ایگزیکٹو مٹسوبشی جو اب عبوری چیئر کے طور پر کام کریں گے، گھوسن کے معاملے پر تبصرے سے انکار کیا کیونکہ وہ صدمے کی حالت میں ہیں۔ میڈیا پر الائنس کے مستقبل کے حوالے سے کئی سوالات اٹھ رہے ہیں جو مخدوش ہے۔ البتہ ماسوکو کا کہنا ہے کہ الائنس اس اسکینڈل سے بچ جائے گا۔ انہوں نے جدید ڈرائیور کے بغیر گاڑیوں کی ٹیکنالوجی پر نئے تعاون پر بھی زور دیا کہ جو الائنس کو ایک نئی بلندی تک لے جائے گا۔

الائنس کے تینوں اراکین کے ایگزیکٹوز مستقبل اور گھوسن کی گرفتاری سے پیدا ہونے والی صورت حال پر گفتگو کے لیے رواں ہفتے ایمسٹرڈیم میں ملنے کے لیے تیار ہیں۔ اس اجلاس میں بہت کچھ متوقع ہے جو الائنس کا مستقبل برقرار یا تباہ کرے گا۔

اس خبر پر مزید اپڈیٹس پانے کے لیے PakWheels.com پر آتے رہیے۔ اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.